وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے برطانیہ کے وزیراعظم عالی جناب بورس جانسن سے ٹیلی فون پر بات چیت کی
Posted On:
11 OCT 2021 6:52PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 11/اکتوبر2021 ۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے برطانیہ کے وزیر اعظم عالی جناب بورس جانسن سے آج ٹیلی فون پر بات چیت کی۔
دونوں لیڈروں نے اس سال کے اوائل میں ہوئی ورچول سربراہ میٹنگ کے بعد دو فریقی تعلقات کی سمت میں ہوئی پیش رفت کا جائزہ لیا اور اس سربراہ میٹنگ کے دوران منظور کئے گئے روڈمیپ 2030 کے تحت کئے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ دونوں لیڈروں نے بڑھی ہوئی تجارتی شراکت داری کی سمت میں ہوئی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا اور دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی و سرمایہ کاری روابط میں تیزی کے ساتھ توسیع کے امکانات پر اتفاق کیا۔
دونوں لیڈروں نے نومبر 2021 کے اوائل میں گلاسگو میں ہونے والی یو این ایف سی سی سی سی او پی-26 میٹنگ کے تناظر میں آب و ہوا کی تبدیلی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم نے موسمیاتی کارروائی کے تئیں بھارت کی عہد بستگی سے باخبر کرایا، کیونکہ اسے قابل تجدید توانائی اور حال ہی میں اعلان شدہ قومی ہائیڈروجن مشن کی توسیع کے لئے ایک اہم ہدف کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔
دونوں لیڈروں نے علاقائی پیش رفت بالخصوص افغانستان کی صورت حال کے تناظر میں خیالات کا تبادلہ کیا۔ اس تناظر میں دونوں لیڈروں نے انتہاپسندی و دہشت گردی کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق نیز خواتین اور اقلیتوں کے حقوق کے تعلق سے ایک عمومی بین الاقوامی منظرنامہ ترتیب دیے جانے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO.9959
(Release ID: 1763054)
Visitor Counter : 232
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam