بجلی کی وزارت
بجلی کے نقصان کو کم کرنے کے نظریے سے وزارت توانائی نے تقسیم کار کمپنیوں (ڈِسکام)کے ذریعے توانائی کا حساب کتاب رکھنے کو لازمی کیا
Posted On:
11 OCT 2021 3:31PM by PIB Delhi
بجلی کے شعبے میں جاری اصلاحات کے تحت ایک اہم قدم کی شکل میں وزارت توانائی نے آج بجلی تقسیم کرنے والی کمپنیوں کے لئے وقت وقت پر اپنے یہاں توانائی کا حساب کتاب (انرجی اکاؤنٹنگ)کرنے کو لازمی کردیا ہے۔ اس سلسلے میں بجلی تحفط (ای سی) ایکٹ 2001 کے التزامات کے تحت ضروری حکم نامہ وزارت توانائی کی منظوری کے بعد بجلی اہلیت بیور(بی ای ای )کے ذریعے جاری کیا گیاتھا۔ جاری کیا گیا آرڈیننس کسی بھی تصدیق شدہ توانائی منیجر کے نظم کے توسط سے 60 دنوں کے اندر تقسیم کار کمپنیوں (ڈِسکامس)کے ذریعے اپنے سہ ماہی بجلی کا حساب کتاب کروانے کو لازمی قرار دیتا ہے۔اس کے ساتھ ہی ایک تسلیم شدہ آزاد انرجی آڈیٹر کے ذریعے سالانہ اِنرجی اکاؤنٹنگ بھی کروانی ہوگی۔اِن دونوں رپورٹوں کو عوامی ڈومین میں شائع کیاجائے گا۔اِنرجی اکاؤنٹنگ رپورٹ صارفین کے مختلف زمروں کے ذریعے بجلی کی کھپت اور مختلف شعبوں میں ٹرانسمیشن اور تقسیم کے نقصانات کے بارے میں تفصیلی معلومات مہیا کرے گی۔اس سے بھاری نقصان اور چوری کے شعبوں کی پہچان ہوسکے گی۔ ساتھ ہی اصلاحی نوعیت کی کارروائیاں بھی کی جاسکیں گی۔اِ سے سے نقصان اور چوری کے لئے افسران کی ذمہ داری طے کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ موصولہ اعداد و شمار (ڈاٹا)تقسیم کار کمپنیاں(ڈی آئی ایس سی او ایم ایس-ڈِسکامس)اپنے بجلی کے نقصان کو کرنے کےلئے مناسب اقدامات کرنے کی اہل ہو سکیں گی۔ساتھ ہی تقسیم کار کمپنیاں مناسب بنیادی ڈھانچے کی جدید کاری کرنے کے علاوہ ڈیمانڈپہلو کے انتظام (ڈی ایس ایم)کی کوششوں کے تعلق سے مؤثر طریقے سے منصوبہ سازی کرسکے گی۔ اِ س پہل سے ہمارے پیرس معاہدے کے اہداف کو پورا کرنے میں بھارت کی موسمیاتی کارروائی میں مزید تعاون دیا جاسکے گا۔
اِن قوانین کو توانائی تحفظ ایکٹ 2001کے دائرے میں جاری کیاگیا ہے اور اِس کا مجموعی مقصد تقسیم کاری شعبے کی عدم اہلیت اور خسارے کو کم کرنا ہے، تاکہ تقسیم کار کمپنیاں (ڈی آئی ایس سی او ایم ایس-ڈِسکامس)اقتصادی سہولت کی طرف بڑھ سکیں۔ توانائی اہلیت بیورو (بی ای ای) نے قومی سطح پر تسلیم شدہ توانائی آڈیٹرز اور توانائی کے منتظم کاروں کے ایک ایسے گروپ کو منظوری دی ہے، جنہیں انرجی اکاؤنٹنگ رپورٹ تیار کرنے میں مہارت حاصل ہے اور جو نقصان میں تخفیف اور دیگر تکنیکی اقدامات کے لئے مناسب طورپر سفارشیں دے سکتے ہیں۔ مندرجہ بالا ضابطوں کو عوامی تبصروں کے لئے اِس سال اپریل 2021ء سے پہلے ہی شائع کردیا گیاتھا اور اُس کے بعد وزارت توانائی نے اِن ضابطوں کو حتمی طورپر جاری کرنے سے پہلے متعدد اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ تفصیلی بات چیت بھی کی ہے۔
ستمبر 2020ء میں ایک علیحدہ آڈیننس کی توسط سے تمام بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو توانائی تحفظ (ای سی)ایکٹ کے تحت نامزد صارف (ڈی سی) کی شکل میں نوٹیفائی کیا گیا تھا۔مکمل تقسیم نظام اور خوردہ سپلائی کاروبار پر اِنرجی آڈیٹنگ کے امکانی فوائد کے سبب وسیع اُصول و ضوابط اور ڈھانچے کا ایک خاکہ تیار کرنا بھی لازمی تھا، تاکہ پورے بھارت میں تقسیم کی اہمیت پر عمل کیا جاسکے اور اس کے لئے کارروائی کا میکانزم تیار کیاجاسکے۔
اِنرجی اکاؤنٹنگ نیٹ ورک کی تقسیم کے دائرے میں مختلف وولٹیج سطحوں پر سبھی طرح کے بجلی ٹرانسمیشن کی اکاؤنٹنگ کو مقرر کرتا ہے اور جس میں قابل تجدید توانائی کی تیاری اور آزادانہ رسائی والے صارفین کے ساتھ ساتھ آخر کے صارفین کے ذریعے کی گئی بجلی کی کھپت بھی شامل ہے۔متواتر بنیاد پر اِنرجی اکاؤنٹنگ اور اس کے بعد میں سالانہ اِنرجی آڈٹ کروانے سے بھاری نقصان اور چوری کے شعبوں کی شناخت کرنے میں مدد ملے گی اور اس کے بعد اصلاحی کارروائی کرنے کی کوششوں پر توجہ مرکوز کی جاسکے گی۔آج جاری کیاگیا ضابطہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے لئے سالانہ انرجی آڈٹنگ اور سہ ماہی اِنرجی اکاؤنٹنگ کے لئے ضروری شرائط اور رپورٹنگ کی ضروریات کو پورا کرنے کےلئے وہ وسیع ڈھانچہ مہیا کرتاہے، جس کا طویل عرصے سے انتظار کیاجارہا تھا۔
متواتر اِنرجی اکاؤنٹنگ کی توسط سے حاصل کئے جانے والے مقاصد اِس طرح ہیں:
- بجلی تقسیم نظم میں حقیقی خسارے کو ناپنے اوراسے مقرر کرنے کےلئے ایک وسیع اِنرجی اکاؤنٹنگ کا فروغ کرنے کے ساتھ ہی اِس سے تکنیکی اور کاروباری خسارے کو الگ رکھنا۔
- رساؤ، چوری، غیر ضروری خرچ، یا مناسب استعمال کے شعبوں کی شناخت کرنا، جس سے اعلیٰ نوعیت کے ٹرانسمیشن اور تقسیم کے نقصا ن کے موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کا راستہ ہموار ہوسکے۔
- ٹرانسمیشن اور تقسیم (ڈسٹریبیوشن)خسارے کی درست اور غیر جانبدارانہ صورتحال تک پہنچنے کےلئے تقسیم نظام کے ایک دیگر آزاد (تیسرے)پہلو کے ذریعے اِنرجی آڈٹنگ کو یقینی بنانا۔
- اولیت والے شعبوں ؍گاہک زمروں میں ٹرانسمیشن اور تقسیم کے نقصانات کو کم کرنے کےلئے مقرر شدہ اہلیت میں بہتری لانے کی سرگرمیوں کو شروع کرنے کے لئے تقسیم کی اہمیت کو اہل بنانا۔
- توانائی سرمایہ کاری کو اولیت دینے کےلئے ایک بنیاد فراہم کرنا اور زیادہ سے زیادہ نتائج حاصل کرنے کےلئے بجٹ کی بہتر طریقے سے مدد کرنا۔
- ضروری اضافی صلاحیتوں کےلئے نیٹ ورک کے سگمنٹ پر پڑنے والے اضافی بوجھ کی شناخت کرنا۔
************
ش ح۔ج ق۔ن ع
(U: 9954)
(Release ID: 1763032)
Visitor Counter : 478