بجلی کی وزارت

وزیرتوانائی نے تھرمل پاور پلانٹوںمیں کوئلے کے اسٹاک کے حالات کا جائزہ لیا


بجلی پلانٹوں کی مانگ کو پورا کرنے کے لئے کافی مقدار میں کوئلہ دستیاب ہے

بجلی سپلائی میں رکاوٹ کا کوئی ڈر نہیں ہے

Posted On: 10 OCT 2021 3:35PM by PIB Delhi

توانائی ، نئی اور قابل تجدیدتوانائی  کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے  تمام  تھرمل پاور پلانٹوں میں  کوئلے کے اسٹاک کی موجودگی کا جائزہ لیا۔ساتھ ہی ان پلانٹوں کا بھی جائزہ لیا ، جو دلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو  بجلی کی سپلائی کررہے ہیں۔ گزشتہ روز 9 اکتوبر 2021  کو  تمام ذرائع سے کوئلے کی کُل تقسیم  (کول انڈیا لمٹیڈ ، سنگارینی کولیریز کمپنی ،کیپٹو کول  مائنس  اور امپورٹیڈ کو ل ) 1.92 ملین  ٹن تھی جبکہ کل کھپت 1.87  ملین ٹن ہے۔ اسی طرح کوئلے کی ترسیل میں  کھپت سے زیادہ اضافہ ہوا ہے ۔ اسی  طرح کوئلے کے اسٹاک کی تدریجی  تعمیر میں تبدیلی کے اشارے ملے ہیں۔ کوئلے کی وزارت  اور کول انڈیا نے یقین دہانی کرائی ہے کہ  بجلی پلانٹوں کی مانگ کو  پورا کرنے کے لئے  ملک میں کوئلہ کافی مقدار میں موجود ہے۔ بجلی کی سپلائی میں رکاوٹ کا کسی بھی  طر ح کا ڈر پوری طرح سے غلط  ہے۔  پاور پلانٹ میں  کوئلے کا اسٹاک  4دن کی ضرورت سے بھی زیادہ دستیاب ہے  اور سی آئی ایل کوئلے کی سپلائی میں مسلسل اضافہ کررہا ہے۔ پاور پلانٹ میں کوئلے کے اسٹاک کی دستیابی میں بتدریج   بہتری آرہی ہے۔

وزیرموصوف نے  دلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو ہدایت دی ہے کہ اپنی  مانگ کے مطابق  بجلی حاصل کریں ۔ این ٹی پی سی اور بی بی سی کو  ڈسکام کی ضرورت کے مطابق مکمل دستیابی کی  ہدایت دی ہے ۔ گیل انڈیا لمٹیڈ کو   تمام ذرائع یعنی اے پی ایم  ،  ایس پی اوٹی ، ایل ٹی –آر ایل این جی  سے  ،دلی میں گیس  پر مبنی پاور پلانٹوں ، گیس کی دستیابی  کامشورہ دیا گیا ہے۔ این ٹی پی سی کو متعلقہ  پی پی اے کے تحت  گیس  پر مبنی پاور پلانٹوں سے ان کے اختصاص  کے مطابق دلی ڈسکام کو معیاری  اعلان شدہ  صلاحیت سے آگاہ کرنے کا بھی مشورہ دیا گیا ہے۔ اگر کوئی ڈسکام   پی پی اے کے مطابق  دستیاب بجلی کے باوجود  لوڈ شیڈنگ کا سہارا لیتے ہوئے پایا گیا تو  اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

اگست سے ستمبر 2021 کے مہینے میں   شدید  بارش کے باوجود  معاشی بحالی کی وجہ سے بجلی کی مانگ میں زبردست اضافہ ہوا ہے  اور  درآمد شدہ کوئلے کی قیمتوں  میں  اضافہ ہوا ہے۔ گھریلو  کوئلے کی سپلائی سے پاور پلانٹس کے کام کاج میں تبدیلی آئی ہے اور تمام تر کوششوں سے ضروریات کے مطابق  ڈسکام کو  مکمل بجلی کی سپلائی کو یقینی بنانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

 

*************

 

ش ح۔ ع ح ۔رم

U-9936



(Release ID: 1762881) Visitor Counter : 147