سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

جناب نتن گڈکری نے خوردہ مارکیٹ کو زیادہ مسابقتی بنانے اور اقتصادی ترقی میں  تیزی لانے کے لئے لاجسٹکس کی لاگت کو 10 فی صد سے کم کرنے پر زور دیا   

Posted On: 08 OCT 2021 2:39PM by PIB Delhi

نئی دلّی ،08 اکتوبر / سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر  جناب نتن گڈکری نے ریٹیل مارکیٹ کو زیادہ مسابقتی بنانے اور معاشی نمو کو فروغ دینے کے لئے لاجسٹکس کی لاگت کو 10 فیصد سے کم کرنے پر زور دیا ہے۔ ایم اینڈ ایم اور آئی آئی ایم احمد آباد ایم پاور سیریز کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ، انہوں نے کہا کہ حکومت نیشنل انفراسٹرکچر پائپ لائن اور گتی شکتی پروگراموں کے اعلان کے ذریعے مربوط بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگلے دو برسوں میں 25 ہزار کلومیٹر قومی شاہراہوں کی تعمیر کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ نیشنل انفراسٹرکچر پائپ لائن پروگرام کے تحت ایک لاکھ کلومیٹر سے زیادہ لمبائی والے 2800 منصوبوں کا روڈ میپ تیار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مالا پریوجنا میں 34800 کلومیٹر شاہراہوں کو فروغ دینے کا منصوبہ بنایا گیا ہے ، جو پورے ملک میں بڑے شہری اور اقتصادی مراکز کو جوڑیں گی ۔

جناب گڈکری نے کہا کہ ایتھنول ، ایل این جی ، بائیو سی این جی ، الیکٹرک ، ہائیڈروجن جیسے بہت سے نئے متبادل ایندھنوں کے ساتھ ، ہندوستان میں ٹرانسپورٹ کا شعبہ بہت اہم جنکشن پر کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اب جو بھی پالیسی مرتب کریں گے اور اپنائیں گے ، وہ اگلے 30-40 سال تک کے لئے راہ ہموار کریں گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں نئی ​​ٹیکنالوجیز کے لئے اپنے دروازے کھلے رکھنے چاہئیں کیونکہ بہت زیادہ ریگولیشن بعض اوقات بہت کم وقت میں ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کو ختم کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسی ٹیکنالوجیز کی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے ، جن کا ماحول اور ماحولیات پر مثبت اثر پڑے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم مینجمنٹ کے شعبوں میں اپنے علم کو مسلسل کام کرنے اور اس طرح کی ٹیکنالوجیز کو معاشی استحکام کو بہتر بنانے کے لئے استعمال کر سکتے ہیں۔ جناب گڈکری نے مزید کہا کہ ہم فلیکس انجنوں کے لئے ، جو صد فی صد ایتھنول یا صد فی صد  پیٹرول  سے چل سکتے ہیں ، ہم ایتھنول کو پیٹرول کے ساتھ ملانے کے لئے آگے بڑھ رہے ہیں ۔  جناب  گڈکری نے کہا کہ اس سے پہلے لوگ الیکٹرک گاڑیوں کا استعمال کرنے کے لئے ہچکچاتے تھے اور ان کے بارے میں کچھ تحفظات رکھتے تھے لیکن آج بھارت الیکٹرک دو پہیہ گاڑیوں  کی فروخت میں  ریکارڈ توڑ رہا ہے اور آنے والے دنوں میں فور وہیلرز کے لئے بھی اسی طرح کی روش اختیار کی جائے گی۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح  ۔ و ا ۔ ع ا ) (08-10-2021)

U. No.  9848



(Release ID: 1762380) Visitor Counter : 108