وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے جاپان کے وزیراعظم عزت مآب جناب فومیو کیشیدا سے فون پر بات کی

Posted On: 08 OCT 2021 6:10PM by PIB Delhi

نئی دہلی،08 اکتوبر، 2021 / وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج جاپان کے وزیر اعظم عزت مآب جناب فومیو کیشید سے ٹیلی فون پر بات کی۔

وزیر اعظم نے جاپان کے وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے پر عزت مآب کیشیدا کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کی۔

دونوں رہنماؤں نے بھارت اور جاپان کے درمیان خصوصی دفاعی اور عالمی شراکت داری میں تیز رفتار ترقی پر اطمینان کا اظہار کیا  اور  مختلف میدانوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات سے اتفاق کیا۔ جس میں خاص طور پر اعلیٰ ٹکنالوجی اور مستقبل کے شعبے بھی شامل ہیں۔ وزیراعظم نے جاپانی کمپنیوں کو مدعو کیا کہ وہ مزید سرمایہ لگا کر بھارت کی اقتصادی اصلاحات سے فائدہ اٹھائیں۔

دونوں رہنماؤں نے بھارت بحرالکاہل خطے میں بھارت اور جاپان کے درمیان منظر نامے کی بڑھتی ہوئی مطابقت اور بڑے پیمانے پر کیے جانے والے تعاون پر بھی بات چیت کی۔  انہوں نے اس سلسلے میں کواڈ لائحہ عمل کے تحت تعاون کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔

وزیراعظم نے عزت مآب کیشیدا کو دو طرفہ سربراہ میٹنگ کے لیے جلد از جلد بھارت کے دورے کے لیے مدعو کیا۔

 

*********************

ش ح  ۔ اس۔ ت ح ۔                          

08.10.2021

U –9869



(Release ID: 1762321) Visitor Counter : 158