ریلوے کی وزارت

محترمہ درشنا جاردوش نے 'ملے سُر میرا تمہارا ' گانے کا نیا ورژن قوم کو وقف کیا


گانا'ملے سُر میرا تمہارا 'کا نیا ورژن تمام ریلوے ملازمین اور افسران نے تیار کیا اور گایا ہے

Posted On: 08 OCT 2021 12:52PM by PIB Delhi

 

محترمہ درشنا جاردوش ، وزیر مملکت برائے ریلوے اور ٹیکسٹائل نے 'ملے سُر میرا تمہارا ' گانے کا نیا ورژن آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے قوم کو وقف کیا۔ اس گانے کا نیا ورژن ریلوے ملازمین اور افسران نے تیار کیا ہے۔ تقریب کے دوران ریلوے بورڈ کے چیئرمین اور سی ای او جناب سنیت شرما اور سینئر ریلوے افسران بھی موجود تھے۔

یہ گانا وزارت ریلوے کی جانب سے ہندوستان کی آزادی کی 75 ویں سالگرہ منانے کے لیے شروع کیے جانے والے اقدامات – آزادی کا امرت مہوتسو کا حصہ ہے نیزبھارتی ریلوے کی کامیابیوں ، پیش رفتوں اور ملک گیر سطح پر اس کی کارگزاریوں اور حصولیابیوں کو ظاہر کرنا ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ، محترمہ درشنا جاردوش نے کہا ، "آزادی کا امرت مہوتسو کے ایک حصے کے طور پر ، یہ نغمہ تنوع میں اتحاد کی نمائندگی کرتا ہے۔ گانے کا نیا ورژن نہ صرف ریلوے ملازمین بلکہ پوری قوم کو حوصلہ دے گا۔ یہ آنے والی نسلوں کو بھی متاثر کرے گا۔

یہ گانا 'ملے سُر میرا تمہارا' کا ایک نیا ورژن ہے جو پہلی بار یوم آزادی کے موقع پر سنہ1988 کو ٹیلی کاسٹ کیا گیا تھا۔ اصل گانے کے بول اسی طرح برقرار رکھے گئے ہیں لیکن موسیقی کو نئے ورژن میں پیش کیا گیا ہے۔ یہ گانا 13 مختلف زبانوں میں گایا گیا ہے تاکہ تمام زونل ریلوے میں دوستی  اور محبت کا احساس فراہم کیا جا سکے۔

یہ گانا ریلوے ملازمین نے خصوصی طور پر گایا ہے۔ اس کی ویڈیو میں مختلف ریلوے ملازمین ، ریلوے کے مشہور کھلاڑی ، ٹوکیو اولمپک کے میڈلسٹ ، معروف شخصیات ، ریلوے افسران اور معزز وزیر ریلوے اور معزز وزیر مملکت برائے ریلوے شامل ہیں۔

گانے کا ویڈیو لنک نیچے دیا گیا ہے –

****************

ش ح -  س ک

U. NO. 9842

 

 



(Release ID: 1762082) Visitor Counter : 274