وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

بھارت اور کروشیاروایتی طبی نظامات میں اکیڈمک ریسرچ اور استعداد سازی کے لئے اشتراک کریں گے


اے آئی آئی اے – کوارنیر ہیلتھ ٹورزم کلسٹر نے زاگریب میں مفاہمت نامہ پردستخط کئے

Posted On: 08 OCT 2021 11:57AM by PIB Delhi

بھارت کے روایتی  طبی نظامات  بالخصوص  آیوروید کے شعبے میں دونوں ملکوں کے درمیان اکیڈمک اشتراک کی راہ ہموارکرتے ہوئے آیوش  کی وزارت  میں بدھ کے روز کروشیا کے ساتھ ایک معاہدہ کیا۔

آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید (اے آئی آئی اے )اورکروشیا کے کوارنیر ہیلتھ ٹورزم کلسٹرکے مابین مفاہمت نامے پر دستخط کئے گئے ۔ اے آئی آئی اے آیوش کی وزارت کے تحت ایک خود مختار ادارہ ہے ۔

کروشیا کے ساتھ مفاہمت نامہ دوسرے  ملکوں  کے ساتھ بھارت کے رشتوں کو مضبوط کرنے   اور اکیڈمک ریسرچ  ، کلینکل اور تعلیمی سرگرمیوں  ، طبی تعلیم ، ٹریننگ اور استعداد سازی کو فروغ دینے کے سلسلے میں ایک قابل ذکر قدم ہے ۔

آیوش کی وزارت کے مشیر –آیوروید ڈاکٹر منوج نیساری نے اے آئی آئی اے کی جانب سے مفاہمت نامہ پر دستخط کئے ۔ اس موقع پر آیوش کے اسپیشل سکریٹری جناب پرمودکمارپاٹھک اور کروشیا میں بھارت کے سفیر جناب راج شری واستو  موجود تھے ۔

کروشیا کی جانب سے کلسٹرکے صدر، اسسٹنٹ پروفیسر ولادیمیر موزیٹک  کلسٹرکے منیجمنٹ  بورڈ کے صدر آئیرینا پرسک زیوادینوب اور منیجمنٹ بورڈ کے اراکین پروفیسر  سندرا جین کووک  اور اناّ ماریہ لبرک نے پروگرام میں  شرکت کی ۔

اس ہفتے کے اوائل میں  پہلی انٹرنیشنل یوگا اور آیوروید کانفرنس  میں شرکت کے لئے آیوش کے اسپیشل سکریٹری جناب پرمود کمارپاٹھک کی قیادت میں ایک 6رکنی وفد کروشیامیں موجود تھا۔

دونوں فریق  نشان زد اداروں  کے اشتراک سے آیوروید کے شعبے میں اکیڈمک سرگرمیاں انجام دیں گے ۔ اسٹیڈی ڈیزائن اور نفاذ ، جدید طب  کے ساتھ آیورویدک اصولوں اور طورطریقوں کو مربوط کرنے کے لئے شواہد پر مبنی رہنما ہدایات کے فروغ  ، لیکچروں ، ورکشاپوں ، سیمناروں ، کانفرنسوں  اور آیوروید سے متعلق ایسی ہی دیگر سرگرمیوں  سمیت  ریسرچ  کے تعلق سے  قریبی تعاون اور اشتراک  ہوگا۔

اداروں ، اِنڈیوزرس اور  حصص داروں کی ضرورتوں کے مطابق دونوں فریق اکیڈمک معیارات اور کورسیز کو فروغ دیں گے اور کروشیا میں  آیوروید کی تعلیم کے لئے آیورویدک میڈیکل ایجوکیشن گائڈ لائنس تیارکریں گے ۔

آیوش کی وزارت کے مشیر  -آیوروید ڈاکٹرمنوج نیساری نے کہاکہ  اس سے اکیڈمک ریسرچ ، کلینکل و تعلیمی سرگرمیوں  ، طبی تعلیم ، تربیت اور استعداد سازی کو فروغ ملے گا۔

ڈاکٹرولادیمیر موزیٹک نے  کہاکہ اس بات کو پیشہ نظررکھتے ہوئے کہ کلسٹرکے اہداف میں سے ایک ہدف اراکین کو صحت اور سیاحتی مصنوعات  کی ایک مزید جامع  پیش کش کے لئے  بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ جوڑنے کے ساتھ ساتھ ایسوسی ایشن کے اراکین کو ایجوکیٹ کرنا بھی ہے ، ہمیں یقین ہے کہ بھارتی وزارت کے ساتھ اس کاروباری تعاون سے ایک نیا موقع پیداہوگا کہ ہم اپنے 32اراکین کو بھارت کے ممکنہ شراکت داروں کے ساتھ جوڑسکیں ۔ کوارنیر میں صحت وسیاحتی پیش کش کو بہتربنانے کے علاوہ ، اس طریقے سے ہم تعلیم ، تربیت اور استعداد سازی اور اسے مضبوط بنانے کے مقاصد پر نئے شراکت داروں کے ساتھ کام کریں گے ۔  

 

 

 

**************6

 

ش ح۔م م۔ ع آ  

U. NO. 9839

 


(Release ID: 1762081) Visitor Counter : 232