وزارت دفاع

بنگلہ دیش کے ہائی کمشنرنے وشاکھاپٹنم میں بی این ایس سمدراویجان


پر 1971کی جنگ میں شامل سابق فوجیو ں کو اعزاز سے نوازا

Posted On: 06 OCT 2021 1:54PM by PIB Delhi

 

بنگلہ دیش کے بابائے قوم  بنگ بندھو شیخ مجیب الرحمان کی پیدائش کی صدسالہ تقریبات کے موقع پر  بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر عزت مآب جناب محمدعمران نے 5اکتوبر ، 2021کو وشاکھاپٹنم میں بی این ایس سمدراویجان پرمنعقد ایک تقریب کے دوران 1971میں بنگلہ دیش کی آزادی میں بھارتی بحریہ کی جنگ میں  خدمات کااعتراف کرتے ہوئے  10سابق فوجیوں کو اعزاز سے نوازا۔ وی ایس ایم ، مشرقی بیڑے کے  فلیگ آفسیرکمانڈنگ، ریئرایڈمیرل ترون سبوتی تقریب میں مہمان خصوصی تھے ، اس تقریب میں ریئرایڈمیرل جیوتن رینا ، این ایم ، وی ایس ایم   سی ایس او (اوپس ) اور ای این سی کے دیگرسینیئرافسران موجودتھے ۔

****************

 

ش ح۔ع ح۔ ع آ  

U. NO. 9767



(Release ID: 1761392) Visitor Counter : 139