صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

وزارت صحت نے ’ذہنی صحت آگاہی مہم ہفتہ‘ کا آغاز کیا


جناب منسکھ مانڈویا نے ذہنی صحت کی اہمیت کو ا جاگر کیا ہے کیونکہ یہ جسمانی صحت اور تندرستی کے لیے ضروری ہے

Posted On: 05 OCT 2021 5:36PM by PIB Delhi

نئی دہلی،5 اکتوبر2021:   صحت وخاندانی بہبود کے مرکزی وزیر جناب منسکھ مانڈویا نے آج یہاں ذہنی صحت پر توجہ مرکوز کرائی کیونکہ یہ جسمانی صحت اور تندرستی کے لیے ضروری ہے۔ صحت وخاندانی بہبود کی مرکزی وزارت آج سے شروع ہونے والے ذہنی صحت سے متعلق مہم آگاہی ہفتہ منا رہی ہے جو ذہنی صحت کے عالمی دن پر اختتام پذیر ہورہی ہے۔10 اکتوبر کے دن کو ذہنی صحت کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے تاکہ ذہنی صحت کے مسائل کے تئیں شعور بیدار کیا جائے اور ذہنی کو سہارا دینے کی کوششوں کو متحرک کیا جائے۔

اس سال ذہنی صحت کا عالمی دن ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب روز مرہ کی زندگی کووڈ -19 کی وجہ سے نمایاں حد تک تبدیل ہوچکی ہے۔ اس کے نتیجے میں لوگوں میں ذہنی صحت کے بارے میں مختلف خدشات پیدا ہوئے ہیں۔ صحت کے مرکزی وزیر کی رہنمائی میں، ذہنی صحت سے متعلق آگاہی مہم  ہفتہ منا یا جارہا ہے جس کا مقصد لوگوں کی شراکت کی حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ ذہنی عوارض کے اردگرد موجود بدنما  داغ کو ختم کیا جاسکے۔

دماغی صحت سے متعلق آگاہی مہم ہفتے کے لیے پیش کردہ سرگرمیوں کے ایک حصے کے طور پر صحت وخاندانی بہبود نیز کیمیاوی اور کھاد کے محکمے کے مرکزی وزیر  جناب منسکھ مانڈیا نے  یونیسیف کی اسٹیٹ آف دی ورلڈ چلڈرن رپورٹ کا آج اجرا کیا۔ رپورٹ ، اکیسویں صدی میں بچوں، نوعمروں اور دیکھ بھال کرنے والوں کی ذہنی صحت پر ایک جامع طائرانہ نظر ڈالتی ہے۔ جیسا کہ رپورٹ میں اجاگر کیا گیا ہے، کووڈ-19 وبائی مرض نے بچوں کی ذہنی صحت پر نمایاں اثر ڈالا ہے۔

دماغی صحت مہم ہفتے کے زیر اہتمام دیگر سرگرمیوں میں بنگلور کے’ نم ہنس‘ کی طرف سے تعلیمی اداروں اور دیگر مناسب تنظیم کے تعاون سے ورچوئل آگاہی ورکشاپس، دلّی کے مختلف حصوں میں سائیکل ریلیاں، گرین ربن مہم اور علاقائی زبانوں میں شارٹ فلم  کے علاوہ # بریک دی اسٹیگما مہم کا آغاز اور ذہنی صحت پر کوئز / سلوگن مقابلے بھی شامل ہیں۔

*****

U.No.9739

(ش ح - اع - ر ا)



(Release ID: 1761362) Visitor Counter : 340