جل شکتی وزارت

جناب گجیندر سنگھ شیخاوت اور ڈاکٹر جتیندر سنگھ مشترکہ طور سے خشک علاقوں میں زیر زمین پانی کے انتظام کے لئے ہیلی –بونڈسروے کا افتتاح کریں گے


راجستھان، گجرات، ہریانہ، پنجاب اور ہماچل پردیش کے 3.88لاکھ مربع کلو میٹر علاقے کا احاطہ کرنےو الے حصوں میں ایکویفائر میپنگ پروگرام کے تحت سروے کیا جائے گا

Posted On: 04 OCT 2021 3:20PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،4اکتوبر 2021/ جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت اور سائنس اور ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) وزیر مملکت (آزادنہ چارج)اراضی سائنس  پی ایم او، عملے، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلا کے  وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ مشترکہ طور سے بروز منگل،5اکتوبر 2021 کو صبح گیارہ بجے جودھپور، راجستھان میں خشک علاقوں میں زیر زمین پانی انتظام کے لئے ہیلی بورن سروے کا افتتاح کریں گے۔

مرکزی زیر زمین  پانی بورڈ، جل شکتی وزارت سی ایس آر ائی –این جی آر آئی (قومی  جیو فزیکل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ)، حیدرآباد میں  ایکریفر  میپنگ پروگرام، راجستھان، گجرات، پنجاب، ہریانہ اور ہماچل پردیش جیسی ریاستوں کے  3.88 لاکھ مربع کلو میٹر علاقہ کا احاطہ کرنے والے حصوں میں جدید ہیلی بورن  جیو فزیکل سروے اور دیگر سائنسی مطالعوں کااستعمال کرنے کے لئے معاہدہ پر دستخط کئے ہیں۔

ہیلی -بورن سروے کا مقصد ہیلی بورن جیو فزیکل مطالعوں کا استعمال کرتے ہوئے ہائی ریزولیوشن ایکریفر میپنگ کو چلانا ہے، جس میں آرٹی فیشل ریچارج کے لئے مقامات کی شناخت کرنا، 3 ڈی جیو فزیکل ماڈل، جیوفزیکل  تھمیٹک میپ  ہاریزینٹل اور ورٹیکل میدانوں میں ،ڈی سیچوریٹیڈ اور سیچوریٹیڈ ایکریفر کی حد بندی کرنے کے ساتھ اہم ایکریفر کی ایکریفر جیومیٹر نسبتاً تازہ اور نمیکن علاقوں کےساتھ ایکریفر نظام شامل ہے۔

    1. لاکھ مربع کلو میٹر والے فیز ٍ1 کے پروگرام کو مورخہ 10 اگست 2020، کو 45.8 کروڑ روپے  اور جی ایس ٹی  لاگت کے ساتھ منظوری دی گئی ہے۔ دسمبر 2020 میں ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے گئے  اور مارچ 2021 کو پہلی قسط 4.58 کروڑ روپے جاری کی گئ۔ پہلی قسط جاری ہونے کے ایک سال کے اندر فیز1 کے پروگرام کو پورا کیا جانا ہے۔ یعنی کہ  مارچ 2022 تک۔  فیز 2کے تحت 2.87 لاکھ مربع کلو میٹر علاقے کا احاطہ کیا جائے گا۔

سروے کا مقصد مقامی اورگہرائی کے ساتھ چینل نیٹ کے ساتھ تقسیم کرنا ہے اگر ایسا کوئی ہواور ایکریفر نظام کے ساتھ اس کا جڑا ؤ ہو ۔ اس میں ممکنہ نتائج میں انتظام شدہ  ایکریفرواٹر ہارویسٹنگ کے ذریعہ  زیر زمین نکاسی اور آبی تحفظ کے لئے مناسب مقامات کا انتخاب کرنابھی شامل ہے۔

کوریج کی تفصیل

راجستھان: کل رقبہ 66810 مربع کو میٹر ہے۔ جس میں سیکر، جیسلمیر، اور جودھپور اضلاع جیسے ترجیح والے  علاقوں میں 16738 مربع  کلو میٹر  اور گنگا نگر، بیکانیر، چورو، پالی اور جالور ضلع میں جیسے  عام علاقوں میں 50072مربع کلو میٹر ہوگا۔

ہریانہ: کرکشیتر اور یمنا نگر ضلعوں میں 2642 مربع کلو میٹر ترجیح ہوگی۔

گجرات:راجکوٹ ، جام نگر، موربی، سندر نگرا ور دیو بھومی دوارکا ضلعوں میں 31907 مربع کلو میٹر (عام) ترجیح ہوگی۔

 

ش ح۔ ش ت۔ج

Uno-9691

 



(Release ID: 1760966) Visitor Counter : 185