مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے صفائی مترا کی عزت افزائی کی


تمام شہری ،مقامی ادارے اپنے اپنے علاقوں میں صفائی ستھرائی ورکروں  کوعزت ووقار بخش رہے ہیں

Posted On: 02 OCT 2021 2:27PM by PIB Delhi

مکانات  اور شہری امور  اور پٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر جناب ہردیپ  سنگھ  پوری نے آج نئی دلی میں کناٹ پلیس کے سینٹرل پارک میں صفائی مترا اور پیش  پیش رہنے والے ورکروں کی عزت افزائی کی ۔ مکانات اور شہری امور کے وزیر مملکت جناب کوشل کشور  ، خارجی امور اور ثقافت کی وزیر مملکت  محترمہ میناکشی لیکھی ، مکانات اور شہری امور کے سکریٹری جناب درگاشنکر مشرا ۔ این ڈی ایم سی کے چیئر پرسن جناب دھرمیندر اور این ڈی ایم سی کے وائس چیئرمین جناب ستیش اپادھیائے  بھی ان کے ہمراہ تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001QYK8.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002LP6E.jpg

 

اس  موقع  پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب پوری نے کہا کہ مہاتما گاندھی نے صفائی ستھرائی کو سب سے زیادہ اہمیت دی تھی اور 1916 میں  شہریوں  کو  تلقین  کی تھی کہ وہ  ذاتی صفائی ستھرائی کا خیال رکھیں  اور اپنے چاروں طرف صفائی ستھرائی کو یقینی بنائیں ۔ وزیراعظم جناب نریندرمودی نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کے وژن  کو ایک ٹھوس شکل دی ہے اور سات سال  پہلے سووچھ بھارت مشن (ایس بی ایم ) کا آغاز کیا تھا۔ یہ مشن  نہ صرف فزیکلی بنیادی ڈھانچے اور سہولتیں پیدا کرنے میں زبردست کامیاب ہوا ہےبلکہ عوام میں بڑے  پیمانے پر بیداری  بھی  پیدا کررہا ہے اور اسے عوامی تحریک  بنارہا ہے ۔ جناب پوری نے کہا کہ صفائی مترا  اور فرنٹ لائن ورکرس  کووڈ  کے وقت  ہمارے آس  پاس کے علاقے صاف ستھرا رکھنے کے لئے ان تھک کام کررہے ہیں اور سووچھ بھارت مشن کا میابی بڑی حدتک ان پر ہی منحصر ہے۔  انہوں نے کہا کہ سووچھ بھارت مشن کی کامیابی  کی اپنی ایک معتبریت ہے اور اس کی تصدیق   تیسرے فریق کے ذریعہ کی گئی ہے ۔ جناب پوری نے کہا کہ  ملک بڑی حد تک  2019  میں کھلے میں رفع حاجت سے  پاک بن گیا تھا اور  سووچھ بھارت مشن دوئم  کا کل وزیر اعظم  نریندر مودی  کی جانب سے آغاز کیا گیا تاکہ اگلے پانچ سال میں ملک کو کچرے سے پاک بنایا جاسکے ۔ انہوں نے امرت – 2.0 کے بارے میں  بھی بات کی ۔  جس میں کہا گیا ہے کہ شہروں  کو آتم نربھر اور پانی کا تحفظ  کیا جائے ۔

وزیرموصوف نے کہا کہ اگلے دوسال کے اندر تقریباََ  15  لاکھ صفائی مترا اور سووچھتا واریئرس کی شہری لوکل ادارو ں   کے ذریعہ  عزت افزائی کی جائے گی اور اسے ایک ویب پورٹل کے ذریعہ ریکارڈ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو صاف ستھرا بنانے میں  ان کے بڑے رول اورخدمات کوتسلیم کرنے کا یہ ایک راستہ ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003QVE5.jpg

 

جناب کوشل کشور نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت اور پہل قدمی کی وجہ سے سووچھ بھارت مشن  کی کامیابی   یقینی ہوپائی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مشن کے اثرات  چاروں  طرف دیکھے جاسکتے ہیں۔ صفائی ستھرائی لوگوں کی ایک عادت کا حصہ بن رہی ہے۔ صفائی ستھرائی سے بیماریاں  کم ہورہی ہیں۔صحت بہتر ہورہی ہے اور زندگی بھی بہتر ہورہی ہے۔  انہوں  نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ نہ صرف اپنے اطراف کی جگہوں کو صاف ستھرارکھیں بلکہ منشیات سے دوررہتے ہوئے اندرونی سووچھتا  پر بھی توجہ دیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004SDCH.jpg

جناب مشرا نے صفائی متروں  کی خدمات کے لئے  ان کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ کے دوران  ایم او ایچ  یو اے  کی طرف سے نئے پروٹوکول جاری کئے گئے تھے تاکہ صفائی ستھرائی کو  یقینی بنایا جاسکے ۔ساتھ ہی ساتھ ورکروں  کے تحفظ کو بھی یقینی بنایا جاسکے ۔  انہوں نے کہا کہ کوو ڈ کے دوران  اگر سووچھتا سرگرمیں  پوری رفتار کے ساتھ  انجام نہیں دی جاتیں تو ان کے تعاون کے بغیر  صورتحال خراب ہوسکتی تھی۔ایم او ایچ یواے کے سکریٹری نے کہا کہ مین  ہالس  اب  مشین ہالس  بن گئے ہیں۔   کیونکہ لوگوں کے سیور میں  صفائی کے لئے اس میں  اترنا ضروری  نہیں رہ گیا ہے اور اگر کسی کو اترنا پڑتا بھی ہے تو یہ  پوری حفاظت کے ساتھ  اور پروٹوکول کے مطابق  کیا جاتا ہے۔ اس موقع  پر جناب پوری نے وہاں سبھی موجود لوگوں  کوسووچھتا کا حلف دلایا۔

*************

ش ح۔ ع ح ۔رم

2021)-04-10)

U-9679



(Release ID: 1760771) Visitor Counter : 153