صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
ہندوستان میں کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد 90.79کروڑ کے نشانے کے پار
سردست صحت یابی کی شرح 97.89 فیصد ہے جو مارچ 2020 کے بعد سے سب سے زیادہ
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 20,799 نئے معاملات درج کئے گئے
ہندوستان میں زیر علاج مریضوں کی کل تعداد (2,64,458) ہے جو کہ کل کیسوں کی مجموعی تعداد کا 0.78 فیصد ہے
جانچ کے بعد متاثر پائے جانے و الے مریضوں کی ہفتہ وار شرح(1.63) فیصد ہےجو کہ پچھلے 101 دنوں سے 3 فیصد سے بھی کم ہے
Posted On:
04 OCT 2021 9:31AM by PIB Delhi
آج صبح 7 بجے تک موصول ہونے والی عبوری رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 23,46,176 افراد کوکووڈ کے ٹیکے لگائے گئے۔ جس کے ساتھ ہی ہندوستان میں کووڈ-19 کی ٹیکہ کاری کی مہم نے 90.79 کروڑ (90,79,32,861) کے عظیم نشانے کو پار کرلیا ہے۔اس نشانےکو حاصل کرنے کیلئے 88,05,668 سیشنوں کا انعقاد کیا گیا۔
آج صبح 7 بجے تک موصول ہونےوالی عبوری رپورٹ کے مطابق مجموعی اعداد وشمار حسب ذیل ہیں:
حضظان صحت سے متعلق کارکنان
|
پہلی خوراک
|
1,03,73,789
|
دوسری خوراک
|
89,34,169
|
صف اول کے صحت کارکنان
|
پہلی خوراک
|
1,83,55,327
|
دوسری خوراک
|
1,51,09,293
|
18 سال سے 44 سال تک کی عمر کے افراد
|
پہلی خوراک
|
36,74,65,954
|
دوسری خوراک
|
8,83,14,532
|
45 سال سے 59 سال تک کی عمر کے افراد
|
پہلی خوراک
|
16,12,96,306
|
دوسری خوراک
|
7,85,84,116
|
60 سال سے زیادہ عمر کے افراد
|
پہلی خوراک
|
10,23,23,752
|
دوسری خوراک
|
5,71,75,623
|
میزان
|
90,79,32,861
|
گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 26,718 مریض شفایاب ہوئے ہیں،جس کے ساتھ ہی شفایاب ہونے والے افراد کی کل تعداد(عالمی وبا کے شروع ہونے کے بعد سے) 3,31,21,247 تک پہنچ گئی۔
اس کے نتیجے کے طور پر ہندوستان میں شفایاب ہونے والوں کی شرح اس وقت 97.89 فیصد ہے،جو مارچ 2020 کے بعد سے اب تک کی سب سے زیادہ شرح ہے۔
مرکز اور ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے پائیدار اورمتحدہ کوششوں کے نتیجے میں روزانہ 50 ہزار سے کم نئے معاملات درج ہونے کا رجحان قائم ہے۔پچھلے لگاتار 99 دنوں سے اسی رجحان کی خبریں موصول ہوتی رہی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 20,799 نئے معاملات درج کئے گئے۔
اس وقت زیر علاج مریضوں کی کل تعداد 2,64,458 ہےجو کہ ملک کے کل متاثرہ معاملوں کا 0.78 فیصد ہے۔200 دن کی بعدسے مریضوں کی یہ سب سے کم تعداد ہے۔
ملک بھر میں نمونوں کی جانچ کی تعداد میں برابر اضافہ کیاجارہا ہے۔
گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 9,91,676 ٹیسٹ کئے گئے۔ہندوستان میں اب تک مجموعی طور پر 57.42 کروڑ سے زیادہ (57,42,52,400 ) ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔
پورے ملک میں ٹیسٹوں کی تعداد میں اضافہ کیاگیا ہے۔اسی کے ساتھ ہفتہ وار مثبت معاملات کی شرح 1.63 فیصد رہی۔جو کہ اس وقت گزشتہ 101دنوں سے لگاتار 3 فیصد سے بھی کم پر قائم ہے۔یومیہ مثبت معاملات کی شرح اس وقت 2.10 فیصد ہے۔ یومیہ مثبت معاملات کی شرح لگاتار35 دنوں سے 3 فیصد سے نیچے رہی ہے اور لگاتار 118 دن سے 5 فیصد سے نیچے رہی ہے۔
****************
( ش ح۔ س ک۔ر ض)
04-10-2021
U.No. 9661
(Release ID: 1760706)
Visitor Counter : 198