بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر بجلی نے ٹہری ہائیڈرو ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹیڈ  (ڈی ایچ  ڈی سی آئی ایل) اور نارتھ ایسٹرن الیکٹرک پاور کارپوریشن لمیٹیڈ (این  ای ای  پی سی او) کے کام کاج کا جائزہ لیا


دونوں مرکزی سرکاری شعبے کے سی پی ایس یوکوشمسی/ہوائی پروجیکٹوں کے لئے بولی لگانے کی ہدایت دی

Posted On: 02 OCT 2021 12:58PM by PIB Delhi

نئی دہلی،2  اکتوبر 2021/ بجلی اور نئی قابل تجدید توانائی کےمرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے کل  ٹہری ہائیڈرو ڈولپمنٹ کارپوریشن لمیٹیڈ  (ٹی ایچ ڈی سی آئی  ایل) اور نارتھ ایسٹرن الیکٹرک پاور کارپوریشن لمیٹیڈ (این ای ٹی پی سی او) کی جائزہ میٹنگ لی۔  دونوں سی پی ایس یو کو شمسی  اور ہوائی(پوون) پروجیکٹوں کے لئے بولی لگانے کی ہدایت دی گئی۔ جناب آر پی سنگھ نے دونوں سی پی  ایس یو کو اپنی اس سرمایہ جاری خرچ  (سی اے پی ای ایکس) بڑھانے ا ور تیسری سہ ماہی کے آخر تک اپنے  سرمایہ  جاتی اخراجات کا 90 فی صد خرچ کرنے کی بھی ہدایت دی۔

جناب نے خرجا سپر تھرمل پاور  پروجیکٹ (2x660میگاواٹ) کے لئے کاربن کیپچر ٹکنالوجی کام کرنے میں کی گئی پہلوں میں ہوئی پیش رفت کے لئے ٹی ایچ ڈی سی آئی ڈی کی ستائش کی۔ انہوں نے قومی  سبز ہائیڈروجن کے میدان میں تنوع  کے لئے   ٹی ایچ ڈی سی آئی ایل کی پہل اور اترپردیش کو چترکوٹ ضلع میں کاروباری سطح پر 800 میگاواٹ صلاحیت کی سبز ہائیڈروجن پیداوار اور ذخیرہ پروجیکٹ فروغ دینے کی بھی تعریف کی۔ ٹی ایچ ڈی سی  آئی ایل سے دو نئے ڈویژن بنانے کے لئے کہا گیا ہے۔ایک نیا ڈویژن تھرمل پاور اور دوسرا ڈویژن  کانوں کی ترقی کے لئے بنایا جائے گا۔

جناب آر پی سنگھ نے این ای ای پی سی او (نیپکو) کی اعلی انفرادی طاقت /میگاواٹ طاقت کے بارےمیں تشویش ظاہر کرتے ہوئے سی پی ایس یو کو  انہیں سی ای اے کے ذریعہ مقررہ مراعات کے اندر  لانے کا مشورہ دیا ۔ انہوں نے قابل تجدید توانائی میں اس کمپنی کو اپنی آپریشنز میں مختلف تنوع لانے نیز پورے ہندستان میں اپنے آپریشن شعبوں کی توسیع کرنے کا بھی  مشورہ دیا۔

 

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-9647

 


(Release ID: 1760551) Visitor Counter : 153