وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

ڈی ڈی کشیر پر لداخی  مواد کو 30 منٹ مزید دیئے گئے


یہ فیصلہ حال ہی میں لیہ میں جناب انوراگ ٹھاکر کے اعلان کے بعد کیا گیا

Posted On: 02 OCT 2021 4:45PM by PIB Delhi

ڈی ڈی کشیر پر یکم اکتوبر 2021 سے لداخی ٹیلی کاسٹ کی مدت یومیہ 30 منٹ سے بڑھاکر ایک گھنٹہ کردی گئی ہے۔اضافی ٹیلی کاسٹ میں  لداخی زبان میں نیوز بلیٹن اور پروگرام شامل ہیں۔ یہ فیصلہ مقامی ثقافت اور، ترقیاتی سرگرمیوں سے متعلق پروگرام کو دکھانے اور مرکز کے زیر انتظام خطے لداخ کی خبروں کو زیادہ کوریج دینے کے لئے کیا گیا ہے۔

اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر  نے لیہ کے اپنے حالیہ دورے کے دوران اعلان کیا  تھا کہ لداخ کے عوام کی خواہشات کو ملحوظ رکھتے ہوئے ڈی ڈی کشیر پر لداخی خبروں اور پروگراموں کو زیادہ وقت دیا جائے گا۔اس سے قبل  ڈی ڈی کشیر پر  لداخی زبان کے ٹرانسمیشن کی مدت شام ساڑھے چھ بجے سے سات بجے تک کی 30 منٹ تک محدود تھی۔ اضافی 30 منٹ کا ٹرانسمیشن دوپہر دو بجکر 30 منٹ سے تین بجے تک کا ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-9637

                          



(Release ID: 1760544) Visitor Counter : 175