ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
جناب بھوپندر یادو نے ’ویٹ لینڈ آف انڈیا‘ پورٹل کا آغاز کیاجو گیلی زمینوں سےمتعلق تمام معلومات تک ایک واحد نقطہ پررسائی فراہم کرتا ہے
Posted On:
02 OCT 2021 2:40PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 2اکتوبر2021/ گاندھی جینتی کے موقع پر اور ایم او ای ایف سی سی آزادی کے امرت مہوتسو آئکونک ہفتے (4-10 اکتوبر 2021) کی تشہیر کرتے ہوئے ایک ویب پورٹل،’’ویٹ لینڈ آف انڈیا پورٹل (http://indianwetlands.in/) کا آغاز ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی کے وزیر جناب بھوپیندر سنگھ نے کیا۔ یہ پورٹل گیلی زمین سے متعلق تمام معلومات تک رسائی کے لئے ایک واحد پوائنٹ ہے۔
پورٹل معلومات کو پروسیس کرنےاور اسے اسٹیک ہولڈرز کوموثر اور قابل رسائی انداز میں دستیاب کرنے کے لئے ایک متحرک نظام ہے۔ اس پورٹل میں طلبا کے لئے صلاحیتوں کی تعمیر کا مواد، ڈیٹا ذخیرہ، ویڈیوز اور معلومات کی میزبانی بھی کئی گئی ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ ہر ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کےلئے ایک ڈیش بورڈ تیار کیا گیا ہے تاکہ وہ پورٹل تک رسائی حاصل کرسکے اور اسے اپنی انتظامیہ میں گیلی زمینوں کی معلومات کے ساتھ آباد کر سکے۔ یہ پورٹل مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں آباد ہوگا اور آنے والے مہینوں میں اضافی خصوصیات اور معلومات اس میں شامل کی جاسکتی ہیں۔
لاگ ان اسناد نالج پارٹنرز کئے لئے بھی فراہم کی گئ ہیں۔ یہ پورٹل شہریوں کی شمولیت کو بھی قابل بناتاہے۔ فی الحال شہری اپنا رجسٹریشن کرواسکتے ہیں اور مختلف موضوعات پرویٹ لینڈ سے متعلقہ تصاوی اپ لوڈ کرسکتےہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ رجسٹرڈ شہری ویٹ لینڈ میترا بننے کا عہد لے سکتےہیں اور اپنی ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقے اور دلچسپی رکھنےو الے افراد سے رابطہ کرنے کی اجازت دے گی۔
پورٹل کو ایک ٹیکنیکل کوآپریشن پروجیکٹ ویٹ لینڈز منجمنٹ فار بائیو ڈائیورسٹی اینڈ کلائمیٹ پروٹیکشن (ویٹ لینڈز پروجیکٹ) کے تحت تیار کیا گیا ہے جو کہ وزارت ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی (ایم او ای ایف سی سی) نے Deutsche Gesellschaft Internr Internationale Zusammenarbeit (GIZ) GmbH کے اشتراک سے کیا ہے۔ اس منصوبے کو جرمن وفاقی وزارت برائے ماحولیات ، فطرت کے تحفظ اور جوہری حفاظت (بی ایم یو) نے بین الاقوامی موسمیاتی اقدام (آئی کے آئی) کے تحت شروع کیا ہے۔
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-9632
(Release ID: 1760445)
Visitor Counter : 229