جل شکتی وزارت

 جل جیون مشن کے اعلان کے بعد سےپانچ کروڑ سے زائد نل کے پانی کے کنکشن فراہم کئے جاچکے ہیں


وزیراعظم جے جے ایم پر آبی کمیٹیوں کے ساتھ 2 اکتوبرکو بات چیت کریں گے

ہر گاؤں میں پانی کے تحفظ پر تبادلہ خیال کرنےکے لئےملک بھر میں گرام سبھائیں منعقد کی جائیں گی

Posted On: 01 OCT 2021 2:44PM by PIB Delhi

نئی دہلی،1/اکتوبر 2021—اگست 2019 میں جل جیون مشن کے اعلان کے بعد سے محض 25 ماہ میں، پانچ کروڑ سے زائد  کنبوں کو ان کے گھروں میں نل کے پانی کا کنکشن  فراہم کیا گیا ہے۔ کووڈ-19 وبائی بیماری،اس کے بعد کے لاک ڈاؤن اور چیلنجوں کے باوجود،ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں نےدیہی گھروں کو نل کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کےلئے انتھک محنت کی ہے۔ گھروں میں نل کے پانی  کی یقینی فراہمی سے لوگوں کو،خاص طور پر خواتین اور نوجوا ن لڑکیوں کو فاصلے سے پانی لانے اور فاصلے سے بھاری بوجھ ڈھونے وغیرہ سے نجات ملی ہے،اس طرح  ان کی برسوں سے چلے آرہے بوجھ اور محنت کشی کو کم کیا جاسکا ہے۔ یہ ملا ہوا نیا وقت آمدنی پیدا کرنے کی سرگرمیوں، نئی مہارتیں سیکھنے، بچوں کی تعلیم میں مدد وغیرہ کے لئے استعمال کیا جارہا ہے۔

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے 15 اگست 2019 کوجل جیون مشن کا اعلان کیا تھا تاکہ 2024 تک  ہر گھر کو فنکشنل ہاؤس ہولڈ ٹیپ کنکشن( ایف ایچ ٹی سی) فراہم کیا جاسکے۔ 2019 میں دیہی علاقوں میں تقریباً 18.93  کروڑ گھروں میں سے صرف 3.23 کروڑ  (17 فی صد) گھروں میں نل کے پانی کے کنکشن تھے۔ اس طرح  2024 تک 15.70کروڑ گھروں میں نل کے پانی کے کنکشن مہیا  کئےجائیں گے۔یہ  پروگرام 19 کروڑ سے زیادہ دیہی کنبوں کو براہ راست فائدہ پہنچاتا ہے، دیہی-شہری تقسیم کو  ختم کرتا ہے اور صحت عامہ کو بہتر بناتاہے۔آج تک تقریباً 8.26 کروڑ (43فی صد)  دیہی کنبوں میں نل کے پانی کی فراہمی کی جاچکی ہے۔

جل جیون مشن کا مقصد اور نعرہ یہ ہے کہ ’’کوئی بھی چھوٹ نہ جائے۔‘‘78 اضلاع کے ہر دیہی گھراور1.16 لاکھ دیہاتوں میں نل کے پانی  کی فراہمی ہورہی ہے۔بچوں کی صحت اور فلاح و بہبود پر توجہ کے ساتھ،گزشتہ سال گاندھی جینتی کے موقع پر تمام اسکولوں،آنگن واڑی مراکز اور آشرم  شالاؤں (قبائلی رہائشی اسکولوں)کو پینے کے پانی،مڈے میل پکانے، ہاتھ دھونے اور بیت الخلا میں استعمال کرنے کے لئے نل کے پانی کے کنکشن فراہم کرنے کی مہم شروع کی گئی تھی۔آج تک 7.72 لاکھ (76فی صد) اسکولوں  اور 7.48 لاکھ (67.5فی صد) آنگن واڑی مراکز میں نل کے پانی کی فراہمی کی گئی ہے۔

باٹم اپ نظریے کے ساتھ ہی جل جیون مشن (جے جے ایم) کو  ایک  ڈی سینٹرلائزڈ (لامرکزیت)مانگ پر مبنی اور معاشرہ کے انتظام پر مبنی پروگرام کے طور پر نافذ کیا جارہا ہےجس میں گرام پنچایتیں اور /یا اس کی ذیلی کمیٹیاں،یعنی دیہی آبی اور صفائی کمیٹیاں (وی ڈبلیو ایس سی) /پانی کمیٹیاں اپنے اپنے گاؤں میں پانی کی فراہمی کے نظام کی اسکیم،نفاذ، انتطام اور رکھ رکھاؤ میں اہم کردار ادا کررہی ہیں، تاکہ  طویل مدتی بنیاد پر ہر گھر میں صاف نل کا پانی دستیاب ہوسکے۔

آبی کمیٹیاں/وی ڈبلیو ایس سی آئین کی 73ویں ترامیم کے تجاویز میں تصور کی گئی قانونی اکائی کے طور پر کام کرتی ہیں۔  اس میں کم سے کم 50 فی صد خاتون ارکان کے ساتھ 10-15 ممبر ہوتےہیں۔ وی اے پی میں پینے کے پانی کے وسیلے میں اضافہ، پینے کے پانی کی فراہمی نظام، گندے پانی کا ٹریٹمنٹ کرکے اس سے دوبارہ قابل استعمال بناکر نیز گاؤں میں پانی کی سپلائی نظام کے باقاعدہ  عمل آوری اور رکھ رکھاؤمیں  4 اہم  عوامل شامل ہیں۔

اس کےعلاوہ ہر گاؤں میں 30-40 ارکان کے  ایک گروپ کو ٹریننگ اور ماہر  بنایاجارہا ہے تاکہ وہ  اپنے گاؤں میں پانی کی فراہمی کے نظاموں  سے متعلق انتظام کے لئے  اپنی صلاحیت کو فروغ دے سکیں۔ 5-10 ممبروں کو پلمبر،راج مستری، موٹر مکینک،فٹر وغیرہ کی حیثیت سے تربیت دی جارہی ہے تاکہ ہر گاؤں میں ضرورت کو پورا کرنے کے لئے ماہر ذرائع  دستیاب ہوں اور اس سے  روزگار کے  مواقع بھی بڑھیں۔

مہاتماگاندھی کے گرام سووراج (پنچایتی راج) کے تصور کو عزت بخشتے ہوئے اس برس گاندھی جینتی پر یعنی کل 2 اکتوبر،2021 کو ملک بھر میں  ایک خصوصی گرام سبھا کا انعقاد کیا جارہا ہے، تاکہ انکے گاؤں میں پینے کے پانی سے متعلق  مسائل پر تبادلہ خیال اور واش پربدھ گاؤں  حاصل کرنے کے لئے اٹھائے جانے والے قدم پر غورخوض کیا جاسکے۔ اس موقع پر وزیراعظم جناب نریندر مودی  کے تقریباً  3.3 لاکھ  دیہی آبی اور صفائی کمیٹیوں  کو صبح دس بجے سے  12 بجے تک خطاب کرنے کے ساتھ ہی  ان کے ساتھ مذاکرات بھی کریں گے۔

وزیراعظم کے ساتھ ا س بات چیت سے ان معاشروں اور مقامی رہنماؤں کی توانائی کی حوصلہ افزائی ہوگی جنہوں نے عالمی وبا اور لاک ڈاؤن کے بعد بھی کام کرتے ہوئے ہر گھر میں نل کا پانی پہنچانے کو  یقینی بنایا۔

’ آزادی  کا امرت مہوتسو‘ کے ایک حصے کے طور پر  ہر گاؤں کو ایک واش(پانی،صفائی اور سووچھتا ) پربودھ گاؤں بنانے کے لئے ذمہ دار رہنمائی کو فروغ دینے میں مدد کے لئے اس بات چیت کا مقصد گرام سوراج کے تصور کو حقیقت میں بدلنےکے لئے  ایک لمبا سفر طے کرنا ہے۔

اس تبادلہ خیال کےد وران وزیراعظم جناب مودی جل جیون مشن کی ترقی رپورٹ کےساتھ ہی  مقامی اداروں (رولر لوکل باڈیز-آر ایل بی جے)/پنچایتی راج اداروں (پی آر ائی جے) کے لئے 15ویں مالی کمیشن سے جڑے فنڈ کے استعمال پانی کےمعیار کی نگرانی اور تحفظ  نظام کےلئے ضوابط بھی  جاری کریں گے۔  وزیراعظم جل جیون مشن ایپ بھی جاری کریں گے جس کا استعمال تمام اسٹیک ہولڈرز اور قومی جل جیون خزانہ کے ذریعہ کیا جاسکتا ہے۔ہندستان یا بیرون ملک میں سے کوئی بھی شخص ادارہ،کارپوریٹ،یا مفاد عامہ سے متعلق ہر دیہی گھر ،اسکول،آنگن واڑی مرکز ، آشرم شالہ، پنچایت، پرائمری ہیلتھ سینٹر، وغیرہ میں نل کے پانی کا کنکشن مہیا کرنے میں مدد کرنے کے لئے اپنا تعاون دے سکتا ہے۔

 

ش ح۔ ش ت۔ج

Uno-9606



(Release ID: 1760219) Visitor Counter : 159