مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

جناب کے راجہ رمن نے ٹیلی مواصلات کے محکمے میں سکریٹری کا عہدہ سنبھالا

Posted On: 01 OCT 2021 1:04PM by PIB Delhi

نئی دہلی یکم اکتوبر 2021: جناب کے راجہ رمن نے ٹیلی موصلات کے محکمے ،حکومت ہند،میں سکریٹری کا عہدہ سنبھالا ہے۔ وہ جناب انشو پرکاش آئی اے ایس (یوٹی:86)کی جگہ آئے ہیں جو 30 ستمبر 2021 کو سبکدوش ہوئے ہیں ۔ اس سے پہلے وہ وزارت خزانہ کے اقتصادی امور کے محکمے میں سرمایہ کاری اور بنیادی ڈھانچے کے ایڈیشنل سکریٹری کے فرائض انجام دے رہے تھے۔

image001AJ7F.jpg

جناب کے راجہ رمن 1989 بینچ کے انڈین ایڈمنسٹریٹیو سروسز آفیسر تمل کیڈر ہیں۔ وہ مرکزی حکومت میں کئی اہم عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں جن میں ایڈیشنل سکریٹری،اکنومک افیئرز ڈپارٹمنٹ، حکومت ہند، اور جوائنٹ سکریٹری، محکمہ اخراجات، وزارت خزانہ، حکومت ہند شامل ہیں۔ وہ تمل ناڈو حکومت میں بھی کئی کلیدی عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں جن میں چنئی میٹرو ریلوے لمٹڈ کے مینجنگ ڈائرکٹر اور کمشنر آف کمرشل ٹیکسز ، حکومت تمل ناڈو کے عہدے شامل ہیں۔

****

U.No:9594

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1760108) Visitor Counter : 200