وزارت دفاع
ایئر مارشل بی آر کرشنا نے چیف آف سٹاف کمیٹی کا چارج سنبھالا
Posted On:
01 OCT 2021 11:54AM by PIB Delhi
اہم جھلکیاں:
- فائٹر پائلٹ کے طور پر کمیشن ملا، 38 سالوں پر محیط ہے شاندار کیریئر۔
- نیشنل ڈیفینس اکیڈمی (این ڈی اے) سے فارغ التحصیل ہیں اور 5000 گھنٹے سے زیادہ پرواز کا تجربہ رکھتے ہیں۔
- سنہ 1986 میں شوریہ چکر اور 1987 میں اتی وششٹھ سیوا میڈل)اے وی ایس ایم( سے نوازا گیا۔
ایئر مارشل بی آر کرشنا نے یکم اکتوبر 2021 کو چیف آف سٹاف کمیٹی(سی آئی ایس سی)کے چیئرمین انٹیگریٹڈ ڈیفنس سٹاف کا چارج لیا ہے۔ سی آئی ایس سی نے نئی دہلی میں نیشنل وار میموریل میں بہادروں کو خراج عقیدت پیش کیا جس کے بعد انہیں ٹرائی سروس گارڈ آف آنر دیا گیا۔
سنہ 1983 میں لڑاکا پائلٹ کے طور پر کام کرنے والے ، ایئر مارشل کرشنا نے 38 سالوں پر محیط شاندار کیریئرکے ساتھ بھارتی فضائیہ میں اپنی خدمات انجام دی ہیں۔ ان کے پاس بھارتی فضائی (آئی اے ایف)کے انفنٹری میں 5 ہزار گھنٹے سے زائد پرواز کا تجربہ ہے جس میں آپریشنل ، انسٹرکشنل اور ٹیسٹ فلائنگ شامل ہے۔ انہوں نے کئی طرح کے جنگی جہازاڑائے ہیں جن میں خاص طور پر ٹرانسپورٹ ایئر کرافٹ اور ہیلی کاپٹر شامل ہیں۔ وہ نیشنل ڈیفنس اکیڈمی ، ڈیفنس سروسز سٹاف کالج اور نیشنل ڈیفنس کالج سے فارغ التحصیل ہیں۔
اپنے شاندار کیریئر کے دوران ، سی آئی ایس سی نے متعدد اہم کمانڈ اور عملے کی تقرریاں کی ہیں۔ انہوں نے فرنٹ لائن فائٹر سکواڈرن اور ایئر فورس ٹیسٹ پائلٹس سکول میں بھی خدمات انجام دی ہیں۔ وہ فارورڈ ایئر بیس کے چیف آپریٹنگ آفیسر ، ائیر کرافٹ اور سسٹم ٹیسٹنگ اسٹیبلشمنٹ کے کمانڈنٹ تھے اور فرنٹ لائن ایئر بیس کی کمانڈ کرتے تھے۔
ایئر مارشل بی آر کرشناواس ،بھارتی فضائیہ کے ہیڈ کوارٹرز میں اسسٹنٹ چیف آف ایئر سٹاف (پراجیکٹس) اور اسسٹنٹ چیف آف ایئر سٹاف (پلانس)کے طور پر بھی کام کر چکے ہیں۔ بطور ایئر مارشل ، انہوں نے سینئر ایئر سٹاف آفیسر ، ساؤتھ ویسٹرن ایئر کمانڈ اور ڈائریکٹر جنرل ایئر آپریشنز کے طور پر بھی خدمات انجام دی ہیں۔ سی آئی ایس سی کا عہدہ سنبھالنے سے پہلے وہ ویسٹرن ایئر کمانڈ کی کمان سنبھال رہے تھے۔ ایئر مارشل کو 1986 میں بہادری کے لیے شوریہ چکر اور 1987 میں انہیں بھارتی فضائیہ میں ممتاز خدمات انجام دینے کے لیے اتی وششٹھ سیوا میڈل سے نوازا گیا ہے۔
*****
ش ح – س ک
U. NO: 9586
(Release ID: 1759895)
Visitor Counter : 236