وزارت خزانہ
وزارتِ خزانہ نے ہندی اور انگریزی کے ساتھ ساتھ 13 علاقائی زبانوں میں سرکاری سیکٹر کے بینکوں کے لئے کلرکوں کی بھرتی کی سفارش کی
Posted On:
30 SEP 2021 4:23PM by PIB Delhi
نئی دلّی ،30 ستمبر / حکومتِ ہند کی وزارتِ خزانہ نے سفارش کی ہے کہ 12 سرکاری سیکٹر کے بینکوں کے لئے کلرکوں کی بھرتی کی خاطر ابتدائی اور مین امتحان ہندی اور انگریزی کے ساتھ ساتھ 13 علاقائی زبانوں میں کرائے جائیں گے ، جس کے لئے اشتہار جاری کئے گئے ہیں ۔
یہ فیصلہ حکومتِ ہند کی وزارت خزانہ کے ذریعہ تشکیل کردہ کمیٹی کی سفارش پر کیا گیا ہے ۔ یہ کمیٹی سرکاری سیکٹر کے بینکوں میں کلرکوں کی بھرتی کے لئے علاقائی زبانوں میں امتحان کرانے کے بارے میں قائم کی گئی تھی ۔ امتحانات کا انعقاد ، جس کا آغاز آئی بی پی ایس نے کیا تھا ، کمیٹی کی سفارشات موصول ہونے تک روک دیا گیا تھا ۔
کمیٹی نے اس مقصد کے ساتھ کام کیا کہ مقامی نو جوانوں کو ملازمتوں کے یکساں مواقع حاصل ہوں اور مقامی / علاقائی زبان کے ساتھ صارفین کے ساتھ بات چیت میں سبقت حاصل رہے ۔
علاقائی زبانوں میں کلرکی کے امتحان منعقد کرنے کا فیصلہ ایس بی آئی کی مستقبل کی اسامیوں کے لئے بھی نافذ ہو گا ۔ ایس بی آئی میں خالی اسامیوں کو پُر کرنے کے لئے جاری عمل کو ، جس کا اشتہار پہلے ہی دیا جا چکا ہے ، جس میں ابتدائی امتحان پہلے ہی لیا جا چکا ہے ، اشتہار کے مطابق ہی مکمل کیا جائے گا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ) (30-09-2021)
U. No. 9558
(Release ID: 1759836)
Visitor Counter : 268