ا قتصادی امور کی کابینہ کمیٹی
azadi ka amrit mahotsav

کابینہ نے راج کوٹ – کنالوس ریلوے لائن کو دوہرا کرنے کی منظوری دی


پروجیکٹ کی کل لاگت تخمینہ 1080.58 کرو ڑ روپئے ہے اور یہ تکمیل تک بڑھ کر 1168.13 کروڑ روپئے تک ہو سکتی ہے

دوہری کی جانے والی لائن کی کل لمبائی 111.20 کلو میٹر ہے

اس سیکشن پر ریلوے لائن دوہری کرنے سے اس کی صلاحیت میں اضافہ ہو گا اور مزید ٹرینوں کو متعارف کرایا جا سکے گا ۔ راج کوٹ سے کنا لوس تک ریلوے لائن دوہری ہونے سے سوراشٹر خطے کی مجموعی ترقی ہو گی

Posted On: 29 SEP 2021 3:54PM by PIB Delhi

نئی دلّی ،29 ستمبر / وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے راج کوٹ – کنا لوس ریلوے لائن دوہرا کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔  اس  پروجیکٹ پر کل لاگت کا تخمینہ 1080.58 کروڑ روپئے ہے اور تکمیل تک اس کی لاگت 1168.13 کروڑ  روپئے تک  ہو سکتی ہے ۔  دوہرا  کی جانے والی لائن کی کل لمبائی 111.20 کلو میٹر ہے  ۔  یہ پروجیکٹ چار سال میں مکمل ہو جائےگا ۔

          اس سیکشن پر موجودہ مال گاڑی کا ٹریفک   پی او ایل ، کوئلہ ، سیمنٹ  ، فرٹیلائزر  اور اناج  پر مشتمل ہے ۔  مال برداری کا سامان زیادہ تر پروجیکٹ روٹ کے آس پاس پرائیویٹ صنعتوں سے آتا ہے ۔ مستقبل میں مال گاڑی کے ٹریفک میں ریلائنس پیٹرولیم ، ایسار آئل  اور ٹاٹا کیمیکل جیسی صنعتوں سے کافی بڑھنے کی امید ہے ۔ راج کوٹ – کلانوس کے درمیان  ایک لائن والے  بی جی سیکشن پر بہت زیادہ ٹریفک ہے  اور اس کے لئے ایک متوازی بی جی لائن کی ضرورت ہے ، جس سے اس میں آسانی پیدا ہو سکے ۔ اس سیکشن پر سر دست 30 پیسنجر  / میل ایکسپریس آنے جانے والی ٹرینیں چل رہی ہیں  اور لائن کے موجودہ استعمال کی صلاحیت  رکھا رکھاؤ   کے بلاک سمیت  157.5 فی صد ہے ۔  لائن دوہرا ہونے کے بعد مال گاڑیوں اور مسافر گاڑیوں کے ٹریفک میں قابلِ قدر کمی آئے گی اور اس سے سیکشن کی صلاحیت میں اضافہ ہو گا اور مزید ٹرینوں کو متعارف کرایا جا سکے گا ۔ راج کوٹ سے کلانوس تک لائن کو دوہرا کرنے سے سو راشٹر کے خطے میں مجموعی ترقی ہو گی ۔

         

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح  ۔ و ا ۔ ع ا ) 

U. No.  9519


(Release ID: 1759540) Visitor Counter : 200