نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نوجوانوں کے امور اور کھیل کے وزیر جناب انوراگ ٹھاکر اُترپردیش کے پریاگ راج سے ایک ماہ تک چلنے والے ملک گیر سوچھ بھارت پروگرام کا آغاز کریں گے


اِس صاف صفائی مہم کی شروعات خاص طور سے سنگل یوز پلاسٹک، کچرے کی صفائی میں لوگوں کی حصے داری یقینی بنانے کے لئے آزادی کا امرت مہوتسو کے حصے کی شکل میں کی جارہی ہے

Posted On: 29 SEP 2021 4:22PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،29ستمبر؍2021:

نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت (حکومت ہند)کا نوجوانوں کے امور سے متعلق محکمہ آزادی کی امرت مہوتسو کی مناسبت سے یکم اکتوبر 2021ء سے 31اکتوبر 2021ء تک ملک گیر سوچھ بھارت پروگرام کا انعقاد کرے گا۔یہ پروگرام نہرو یووا کیندر سنگٹھن(این وائی کے ایس)سے متعلقہ یووا منڈلوں(یوتھ کلب)اور نیشنل سروس اسکیم (این ایس ایس) سے متعلقہ اداروں کے نیٹ کے توسط سے ملک بھر کے 744 اضلاع کے 6لاکھ گاؤں میں منعقد کیا جارہا ہے۔

آج نئی دہلی میں صحافیوں کو جانکاری دیتے ہوئے نوجوانوں کے امور کے محکمے کی سیکریٹری اوشا شرما نے کہا کہ سوچھتا ابھیان کا آغاز نوجوانوں کے امور اور کھیل کے وزیر جناب انوراگ ٹھاکر کے ذریعے اُتر پردیش کے پریاگ راج سے کیا جائے گا۔اُنہوں نے بتایا کہ مہم کا مقصد پورے ملک میں کچرے کی صفائی ، خاص طورسے سنگل یوز پلاسٹک کچرے کی صفائی کو لے کر بیداری پیدا کرنا، لوگوں کو منظم کرنا اور اُن کی حصے داری کو یقینی بنانا ہے۔اس کے ساتھ ہی سیکریٹری نے کہا کہ اس عظیم پہل کے توسط سے 75لاکھ کلو کچرے ، خاص طور سے پلاسٹک کچرے کو اکٹھا کیا جائے گا اور شہریوں کی مدد و رضاکارانہ احصہ داری سے اُس کا نمٹارا کیا جائے گا۔

اِس سے پہلے ایک اعلان میں جناب انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ ہم بھارت کی آزادی کے 75سال مکمل ہونے کا جشن منا رہے ہیں اور ایسے میں ہمیں اپنے ملک کو پلاسٹک کچرے سے آزاد بنانے کا عہد کرنا چاہئے۔

 

پروگرام اپنے پیمانے اور پہنچ دونوں کے لحاظ سے انوکھا ہے اور عوامی شراکت داری سے عوامی تحریک کے ماڈل پر اِس کا خاکہ تیار کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی اس کے توسط سے پروگرام کی کامیابی اور استحکام کے لئے ہر شہری کے رول اور تعاون کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔

حالانکہ سوچھ بھارت پروگرام میں خاص طور سے گاؤں پر توجہ دی جائے گی۔ آبادی کے خصوصی زمرہ  جیسے مذہبی تنظیم، تعلیمی، کارپوریٹ ادارہ، ٹی وی و فلم اداکار ، خواتین گروپ  اور دیگر بھی ایک خصوصی مقررہ دن پر سوچھ بھارت پروگرام میں حصہ لے رہے ہیں۔اس حصے داری کا مقصد مہم کے تعلق سے اُن کی یکسوئی کا مظاہرہ کرنا اور اسے ایک عوامی تحریک کی شکل دینا ہے۔

ضلع انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن کے تعاون سے نشان زد مقامات پر کچرے کا ذخیرہ تھیلوں میں جمع کرکے اُس کے نمٹارے کے لئے خصوصی منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ اِس کے علاوہ جمع کئے گئے کچرے کے تھیلوں کا وزن رسید کی وصولیابی سی ناپا جائے گا۔

صفائی مہم تاریخی ؍مشہور مقامات اور سیاحتی مقامات، بس اسٹینڈ؍ریلوے اسٹیشن، قومی شاہراہ و تعلیمی اداروں جیسی بھیڑ بھاڑ والی جگہوں پر بھی چلائی جائے گی۔

پروگرام کی تفصیل کے لئے یہان کلک کریں

سوچھ بھارت صرف ایک پروگرام نہیں ہے، بلکہ یہ عام آدمی کی حقیقی تشویش اور صفائی سے جڑے مسئلے کو حل کرنے کے اُن کے عہد کو دکھاتا ہے۔

سوچھتا ابھیان کی شروعات وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعے سال 2014ء میں کی گئی تھی اور تب سے اِس سلسلے میں قابل ذکر پیش رفت ہوئی ہے۔سوچھ بھارت پروگرام نئے سرے سے توجہ دیئے جانے اور عہد بندی کے ساتھ وزیر اعظم کی قیادت والی پہل کو آگے بڑھا رہا ہے۔

یہ درحقیقت ہم سب کے لئے سوچھ بھارت پہل کا حصہ بننے کا ایک بڑا موقع ہونے جارہا ہے۔ نوجوانوں اور شہریوں کی اجتماعی کوششوں اور تمام اسٹیک ہولڈرز کی مدد سے بھارت بلاشبہ صفائی مہم شروع کرے گا اور اپنے شہریوں کے لئے جینے کی بہتر سمتوں کی تعمیر کرے گا۔

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

 (U: 9531)


(Release ID: 1759455) Visitor Counter : 233