ا قتصادی امور کی کابینہ کمیٹی

حکومت نے قومی بر آمداتی انشورنس اکاؤنٹ ( این ای آئی اے ) اسکیم کو جاری رکھنے اور پانچ سال میں 1650 کروڑ روپئے کی امداد دینے کو منظوری دی

این ای آئی اے ٹرسٹ میں پونجی لگانے سے مخصوص مارکیٹ میں بر آمداتی پروجیکٹ کے وسیع امکانات حاصل کرنے میں مدد ملے گی

این ای آئی اے 33000 کروڑ روپئے تک کے بر آمداتی پروجیکٹ کی مدد کر سکے گی

با ضابطہ سیکٹر میں 12000 نئے روز گار سمیت 2.6 لاکھ نئی ملازمتیں قائم کرنے میں مدد ملے گی

یہ فیصلہ پچھلے چند برسوں کے دوران حکومت کے ذریعے بر آمدات سے متعلق کئے گئے اقدامات اور اسکیموں کا ایک حصہ ہے

غیر ملکی تجارتی پالیسی ( 20-2015 ء ) کو 31 مارچ ، 2022 ء تک توسیع دی گئی

تمام التواء میں پڑے بقائے جات کی ادائیگی کے لئے ستمبر ، 2021 ء میں 56027 کروڑ روپئے جاری کئے گئے

بر آمد کاروں کے ذریعے ایف ٹی اے کے استعمال میں اضافہ کرنے اور تجارت میں سہولت کے لئے سرٹیفکیٹ آف اوریجن کی خاطر مشترکہ ڈجیٹل پلیٹ فارم لانچ کیا گیا

اضلاع کو بر آمداتی مراکز کے طور پر فروغ دیا جا رہا ہے
بھارت کی تجارت ، سیاحت ، ٹیکنا لوجی اور سرمایہ کاری کے اہداف کو فروغ دینے کی خاطر بیرونی ملکوں میں بھارتی مشنوں کے سرگرم رول میں اضافہ کیا گیا

Posted On: 29 SEP 2021 3:59PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی ،29 ستمبر / وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت نے بر آمدات کے سیکٹر کو فروغ دینے کی خاطر کئی اقدامات کئے ہیں ۔ انہی خطوط پر حکومت نے آج قومی بر آمداتی انشورنس اکاؤنٹ ( این ای آئی اے ) کے لئے پونجی میں تعاون کی خاطر فنڈ میں 1650 کروڑ روپئے کی منظوری دی ہے ، جو مالی سال 22-2021 ء سے 26-2025 ء ، پانچ سال میں دیئے جائیں گے ۔

این ای آئی اے ٹرسٹ 2006 ء میں  بھارت سے بر آمداتی پروجیکٹ کو فروغ دینے کے لئے قائم کیا گیا تھا ، جو کلیدی اور قومی اہمیت کا حامل ہے ۔ این ای آئی اے ٹرسٹ  ای سی جی سی ( ای سی جی سی لمیٹیڈ ، جسے پہلے بر آمداتی قرض گارنٹی کارپوریشن آف انڈیا لمیٹیڈ کہا جاتا تھا ) کے تحت وسط مدتی اور طویل مدتی  ( ایم ایل ٹی ) / بر آمداتی پروجیکٹوں کو امداد فراہم کرتا ہے  تاکہ ایم ایل ٹی / ایکسپورٹ پروجیکٹ اور ایگزم بینک کو خریدار کے لئے قرض کی فراہمی ( بی سی – این ای آئی اے ) کو بھارت سے ہونے والی بر آمدات کے پروجیکٹوں سے مربوط کیا جا سکے ۔

این ای آئی اے ٹرسٹ میں پونجی لگانےسے بھارتی پروجیکٹ کے بر آمد کاروں ( آئی پی ای ) کو مخصوص مارکیٹ میں بر آمداتی پروجیکٹ کے وسیع امکانات کی تلاش کرنے میں مدد ملے گی ۔    پورے ملک سے حاصل ہونے والے سامان کے بر آمداتی پروجیکٹ میں مدد سے بھارت میں مینو فیکچرنگ میں اضافہ ہو گا ۔ 1650 کروڑ روپئے کے  فنڈ میں تعاون سے ٹرسٹ کے قرض دینے کی صلاحیت میں اضافہ ہو گا اور این ای آئی اے اپنی مکمل صلاحیت کے ساتھ 33000 کروڑ روپئے کے بر آمداتی پروجیکٹ کی مدد کر سکے گا  ، جس کے نتیجے میں ملک میں تقریباً 25000 کروڑ روپئے  کی مصنوعات کی تیاری ہو گی ۔

اس کے علاوہ ، عالمی بینک اور بین الاقوامی لیبر تنظیم  کی ’’ بر آمدات سے روز گار تک ‘‘  کی رپورٹ کے مطابق  پروجیکٹوں میں 75 فیصد بھارتی سامان کے اوسط سے اندازا ہے کہ تقریباً 12000 ورکر با ضابطہ سیکٹر میں شامل ہو جائیں گے ۔ اس کے علاوہ ، کل ورکروں ( با ضابطہ اور غیر رسمی دونوں ) کی تعداد میں رپورٹ کی بنیاد پر اندازے کے مطابق 2.6 لاکھ کا اضافہ ہو گا ۔

این ای آئی اے – کارکردگی کی اہم جھلکیاں

  1. این ای آئی اے ٹرسٹ 2006 ء میں  اوسط اور طویل مدتی ( ایم ایل ٹی ) / پروجیکٹ برآمدات میں قرض اور سیاسی انشورنس کے  فروغ کے لئے قائم کیا گیا تھا ۔
  2. این ای آئی اے ایسے پروجیکٹوں میں مدد کرتا ہے ، جو تجارتی طور پر مفید اور  اسٹریٹیجک  طور  پر اہمیت کے حامل ہوں ۔
  3. حکومتِ ہند کی طرف  سے فنڈ کے لئے 4000 کروڑ روپئے کا وعدہ کیا گیا ہے اور زیادہ سے زیادہ ذمہ داری حقیقی فنڈ سے 20 گنا تک کئے جانے کی اجازت ہے ۔
  4. حکومتِ ہند کی طرف سے پچھلے برسوں میں 31 مارچ ، 2021 ء تک حاصل کیا گیا تعاون 3091 کرو ڑروپئے ہے ۔
  5. این ای آئی اے کے قیام سے 213 پروجیکٹوں کا احاطہ کیا گیا ، جن کی کل لاگت 31 اگست ، 2021 ء تک 52 ملکوں میں 53000 کروڑ روپئے ہے  ۔
  6. بر آمدات کے پروجیکٹ کے اثرات سب سے زیادہ افریقہ اور جنوبی ایشیا میں دیکھے جا سکتے ہیں ۔

 

پچھلے چند برسوں میں حکومت کے ذریعے شروع کی گئیں بر آمدات سے متعلق  اسکیمیں اور اقدامات :

  1. کووڈ – 19 وباء کی وجہ سے بیرونی تجارتی پالیسی ( 20-2015 ء ) کو 30 ستمبر ، 2021 ء تک توسیع دی گئی ۔
  2. کووڈ – 19 کے دور میں نقد رقم کی فراہمی کے لئے تمام اسکرپٹ پر مبنی  اسکیموں کے تحت بقایہ جات کی ادائیگی کے لئے ستمبر ، 2021 ء میں 56027 کروڑ روپئے جاری کئے گئے  ۔
  3. بر آمد شدہ مصنوعات اور ڈیوٹی اور ٹیکسوں میں میں چھوٹ کے لئے ایک نئی اسکیم ( آر او ڈی ٹی ای پی ) جاری کی گئی ۔ مالی سال 22-2021 ء میں اسکیم کے لئے 12454 کروڑ روپئے منظور کئے گئے ۔  یہ ایک ڈبلیو ٹی او سے منظور شدہ نظام ہے ، جس میں ٹیکس ، ڈیوٹی ، محصولات کو سر دست کسی دوسرے نظام کے تحت ریفنڈ نہیں کیا جاتا ۔
  4. ٹیکسٹائل کے سیکٹر کو مرکزی / ریاستی ٹیکسوں میں  آر او ایس سی ٹی ایل اسکیم کے ذریعے چھوٹ دے کر مدد میں اضافہ کیا گیا اور اسے مارچ ، 2024 ء تک بڑھا دیا گیا ہے ۔
  5. مشترکہ ڈجیٹل پلیٹ فارم سرٹیفکیٹ آف اوریجن کے لئے لانچ کیا گیا ہے تاکہ بر آمد کار ایف ٹی اے میں ، اِس کے استعمال میں اضافہ کرسکیں ۔
  6. زراعت ، باغبانی ،  مویشی پروری ، ماہی گیری اور خوراک کی ڈبہ بندی کے شعبوں سے متعلق  زرعی بر آمدات کو فروغ دینے کی خاطر جامع زرعی  بر آمداتی پالیسی زیر نفاذ ہے ۔  
  7. 12 چیمپئن سروس سیکٹروں  کے لئے مخصوص ایکشن پلان پر عمل کرتے ہوئے خدمات کی بر آمدات کو فروغ دیا جا رہا ہے اور اُسے متنوع بنایا جا رہا ہے ۔
  8. اضلاع کو مخصوص مصنوعات کے لئے بر آمداتی مراکز کے طور پر فروغ دیا جا رہا ہے اور مقامی بر آمد کاروں / مینو فیکچرر کی مدد کے لئے رکاوٹوں کو دور کیا جا رہا ہے تاکہ ضلع میں  روز گار پیدا کیا جا سکے ۔
  9. بھارتی تجارت ، سیاحت ، ٹیکنا لوجی اور سرمایہ کاری کے اہداف  کو فروغ دینے کے لئے بیرونی ممالک میں  بھارتی مشنوں کے سرگرم رول میں اضافہ کیا گیا ہے ۔
  10. گھریلو صنعت کو ، خاص طور پر ایم ایس ایم ای کو مختلف بینکنگ اور مالی  سیکٹر کے اقدامات  کے ذریعے پیکیجوں کا اعلان کیا گیا ہے ۔
  11.  بر آمدات کے لئے تجارتی بنیادی ڈھانچہ اسکیم ( ٹی آئی ای ایس ) ، مارکیٹ کی رسائی کے اقدامات ( ایم اے آئی ) اسکیم  اور ٹرانسپورٹ اور مارکیٹنگ میں تعاون  ( ٹی ایم اے ) اسکیم شروع کی گئی ہیں تاکہ تجارتی بنیادی ڈھانچے اور مارکیٹنگ کو فروغ دیا جا سکے ۔

         

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح  ۔ و ا ۔ ع ا ) 

U. No.  9513

 



(Release ID: 1759436) Visitor Counter : 201