نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
بھارتی ہاکی کی شان و شوکت کا احیاء
Posted On:
29 SEP 2021 11:32AM by PIB Delhi
مردوں کی بھارتی ہاکی ٹیم نے 41 سال کے ایک لمبے عرصے کے بعد اولمپکس میں کانسے کا تمغہ جیتا اور اُس وقت ایک تاریخ رقم کی، جب اُس نے ٹوکیو اولمپکس 2020 میں شاندار جیت حاصل کی۔ اس طرح تاریخی جیت حاصل کر کے بھارت نے اپنی ہاکی کی پرانی عظمت کو بحال کیا۔ ٹوکیو اولمپکس میں کانسے کا تمغہ محض ایک تمغہ نہیں تھا، بلکہ یہ ملک بھر کے لوگوں کی امیدوں اور خوابوں کی تکمیل کی گئی۔
ایک وقت تھا، جب بھارت عالمی ہاکی میں اپنا سکہ جمائے ہوئے تھا ۔ اولمپکس میں 8 بار سونے کا تمغہ جیتنے والی بھارتی ٹیم گزشتہ 4 دہائیوں میں جدید ہاکی کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر نہ چل سکی۔ آہستہ آہستہ ایسٹرو ٹرف کے شروع ہونے اور کھیل کے ضابطوں میں غیر معمولی تبدیلیوں کے پیش نظر بھارتی ہاکی ٹیم وقت کے ساتھ تال میل قائم نہ رکھ سکی او ر اس کے نتیجے میں عالمی سطح پر ہونے والے مقابلوں میں وہ بُری طرح پچھڑ گئی، لیکن بھارتی ہاکی ٹیم پھر اوپر اٹھی اور اس نے آخر کار وہ منزل حاصل کر لی، جس کی وہ مستحق تھی۔ مَن پریت سنگھ کی کپتانی میں ہاکی اولمپک میں بھارت کے نام ایک اور میڈل درج ہو گیا۔ اس طرح بھارت بالآخر اولمپکس میں 41 سال کے بعد کانسے کا تمغہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا۔
اس تاریخی کامیابی پر بھارتی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ یہ ایک نیا بھارت ہے۔ اعتماد سے بھرا بھارت ہے۔ یہ ایک تاریخ دن ہے، جو ہر ہندوستانی کے ذہن میں ہمیشہ موجود رہے گا۔ ملک کو کانسے کا تمغہ دلانے کے لئے ٹیم انڈیا کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس جیت سے ملک کا نام روشن ہوا ہے۔ کھلاڑیوں نے ہمارے ملک کے نوجوانوں کیلئے ایک نئی امید جگائی ہے۔ ٹیم کے سبھی ممبروں نے عزت افزائی کی تقریب کے دوران اپنے اپنے آٹو گراف کے ساتھ وزیراعظم کو ہاکی اسٹک پیش کی۔
اب یہ اسٹک وزیراعظم کو ملے تحفوں کی ای-نیلامی میں شامل کی گئی ہے۔ جو بھی اس اسٹک کو حاصل کرنا چاہے، وہ pmmementos.gov.in/.پر چل رہی ای-نیلامی میں حاصل کر سکتا ہے۔ 17ستمبر سے شروع ہوئی یہ ای-نیلامی 7 ؍اکتوبر تک جاری رہے گی۔
اس سے جو بھی رقم حاصل ہوگی، وہ نمامی گنگے پروجیکٹ پر خرچ ہوگی اور گنگا دریا کا تحفظ کیا جائے گا۔
*****
ش ح – ح ا۔ ک ا
U9508. NO:
(Release ID: 1759208)
Visitor Counter : 186