نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پی وی سندھو کیلئے کامیابی عادت بن چکی ہے

Posted On: 29 SEP 2021 11:30AM by PIB Delhi

ہندوستان کی معروف بیڈمنٹن اسٹار کھلاڑی پی وی سندھو نے ٹوکیو اولمپکس-2020 میں تاریخ رقم کرنے کے بعد ملک کی سربلندی میں اضافہ  کیا ۔ پی وی سندھو اولمپکس میں ایک کے بعد ایک میڈلز حاصل کرنے والی ہندوستان کی پہلی خاتون کھلاڑی بن گئی ہیں۔ اس سے قبل انہوں نے ریواولمپکس میں چاندی کا تمغہ جیتاتھا۔ جیت کے اس تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے سندھو نے چین کی  بنگجیاؤ کو اکیس۔تیرہ،اکیس پندرہ سے شکست دینے کے بعد ٹوکیو اولمپکس میں کانسے کا تمغہ حاصل کیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0017L4X.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0027GOJ.jpg

 

 

پہلے ہی سے سندھو اپنی شاندار کارکردگی کے ذریعہ ملک کو فخرمحسوس کرارہی ہیں ،چاہے عالمی چمپئن شپ ہو یا  اولمپکس۔ انہوں نے کامیابی کو اپنی عادت بنالیا ہے اور ان کا سفر ابھی بھی جاری ہے۔ سوچئے کہ وہ بیڈمنٹن راکیٹ کتنا قیمتی ہوگا جس سے سندھو نے تاریخ رقم کی ہے۔ یہ انمول ہے ، اس میں کوئی شک نہیں ۔ لیکن کوئی بھی اس راکیٹ کا مالک بن سکتا ہے۔ ہاں آپ نے صحیح سنا ۔آپ ملک کے مفاد میں اس انمول راکیٹ کا حصہ بن سکتے ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0030T8I.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004EJ27.jpg

 

اولمپکس میں اپنی کارکردگی کے ذریعہ ملک کو مسحور کرنے کے بعد پی وی سندھو نے بھارت واپسی کے فورا ً بعد وزیراعظم نریندرمودی کو اپنا راکیٹ پیش کیا۔ جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ وزیراعظم نریندرمودی کو موصول ہوئے تحائف کی ای۔نیلامی شروع ہوچکی ہے اور سندھو کی راکیٹ کو بھی نیلام ہونے والی ان اشیاء کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ 17 ستمبر کو شروع ہوئی یہ نیلامی سات اکتوبر تک جاری رہے گی۔ آپ معروف بیڈمنٹن کھلاڑی کے راکیٹ کا قابل فخر مالک بن سکتے ہیں۔ آپ سبھی کو نیلامی میں شرکت کیلئے  www.pmmementos.gov.in. ویب سائٹ پر لاگ ان کرنا ہے۔ سندھو کے راکیٹ کی بنیادی قیمت 80 لاکھ روپئے رکھی گئی ہے۔

ماضی میں بھی وزیراعظم کو موصول ہونے والے تحائف کی نیلامی ہوتی رہی ہے۔ گزشتہ مرتبہ اس طرح کی نیلامی 2019 میں ہوئی تھی۔ حکومت نے نیلامی میں 15.13 کروڑ روپئے حاصل کیا تھا۔ وزیراعظم نریندرمودی کی رہنمائی میں پوری رقم ‘نمامی گنگے کوش’ میں جمع کی گئی تھی تاکہ گنگا کو صاف ستھرا اور خالص بنایا جاسکے۔ اس بار بھی نیلامی سے ملنے والی رقم ‘نمامی گنگے کوش’ میں جمع کی جائے گی۔

********** ***

( ش ح ۔ع ح (

9498U.No.

 

 


(Release ID: 1759189) Visitor Counter : 179