صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ-19 کی تازہ ترین صورتحال

Posted On: 29 SEP 2021 9:25AM by PIB Delhi

 ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے تحت  اب تک 87.66 کروڑ ویکسین خوراک دی جاچکی ہیں۔

ہندوستان میں اس وقت یومیہ 20000  سے کم نئے مریض سامنے آرہے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  18,870نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔

زیرعلاج مریضوں کی تعداد کل معاملات کے1 فیصد سے بھی کم ہے،سردست یہ شرح 0.84  فیصد ہے جو مارچ 2020 سے اب تک کی کم ترین شرح ہے۔

 ہندوستان میں زیر علاج مریضوں کی تعداد  اس وقت  2,82,520فیصد ہے۔ جو 194  دنوں میں سب سے کم ہے۔

 سردست  صحت یابی کی شرح 97.83 فیصد ہے جو مارچ  2020  کے بعد سے سب سے زیادہ ہے۔

 گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  28,178 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ جس سے شفایابی کی مجموعی تعداد بڑھ کر      3,29,86,180ہوگئی ہے۔

جانچ کے بعد متاثر پائے جانے والے مریضوں کی ہفتے وار شرح (1.82) فیصد ہے، جو گزشتہ 96 دنوں میں  3 فیصد سے بھی کم ہے۔

پچھلے 30دنوں میں متاثرہ معاملات کی یومیہ شرح (1.25) فیصد درج ہورہی ہے ، جو 3 فیصد سے بھی کم ہے۔

اب تک کل 56.74کروڑ ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔

****************

 (ش ح۔ع م ۔رض)

U No.9490



(Release ID: 1759155) Visitor Counter : 148