بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نئے آن لائن نظام پر ایم ایس ایم ای/انٹرپرائز کے اندراج کی تعداد 50 لاکھ سے تجاوز کر گئی

Posted On: 28 SEP 2021 4:15PM by PIB Delhi

نئی دہلی:28ستمبر،2021۔نئے آن لائن نظام پر ایم ایس ایم ای/انٹرپرائز کے اندراج کی تعداد 50 لاکھ سے تجاوز کر گئی

بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں (ایم ایس ایم ای) کی وزارت کے ذریعہ شروع کیا گیا ایم ایس ایم ای/انٹرپرائز رجسٹریشن کا نیا آن لائن نظام وقت اور ٹیکنالوجی کی کسوٹی پر کھڑا ہے کیونکہ اب تک 50 لاکھ سے زائد کاروباری اداروں نے اس میں اپنا رجسٹریشن کروایا ہے۔ ان میں 47 لاکھ سے زائد مائیکرو تنظیمیں اور 2.7 لاکھ چھوٹے یونٹ شامل ہیں۔ یہ رجسٹریشن سہولت یکم جولائی 2020 سے شروع کی گئی ہے۔

یہ کہا جا سکتا ہے کہ ایم ایس ایم ای کی وزارت نے ایم ایس ایم ای کی تعریف اور رجسٹریشن کے عمل کو یکم جولائی 2015 سے تبدیل کر دیا تھا۔ اس نے ایم ایس ایم ای/انٹرپرائز رجسٹریشن (https://udyamregistration.gov.in) کے لیے ایک نیا پورٹل بھی لانچ کیا تھا۔ تب سے پورٹل آسانی سے کام کر رہا ہے۔ پورٹل سی بی ڈی ٹی اور جی ایس ٹی نیٹ ورک کے ساتھ ساتھ جی ای ایم کے ساتھ مربوط ہے۔ یہ بات قابل غور ہے کہ اس انضمام کے ذریعے اب ایم ایس ایم ای رجسٹریشن کا سارا عمل پیپر لیس ہو گیا ہے۔

وہ کاروباری ادارے جو ابھی تک رجسٹرڈ نہیں ہیں انہیں ایم ایس ایم ای کی وزارت اور دیگر سرکاری ایجنسیوں کی طرف سے پیش کردہ فوائد حاصل کرنے کے لیے خود کو رجسٹر کرنا چاہیے۔ رجسٹریشن مفت ہے اور صرف سرکاری پورٹل پر کی جانی چاہیے۔ کسی بھی مدد کے لیے تاجر وزارت کے قریبی ڈی آئی سی یا چیمپئنز کنٹرول روم سے رابطہ کر سکتے ہیں یا https://champions.gov.in پر لکھ سکتے ہیں۔

-----------------------

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO:9480


(Release ID: 1759153) Visitor Counter : 275