بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پرادیپ بندرگاہ نے عالمی سمندری دن منایا

Posted On: 28 SEP 2021 12:28PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 28 ستمبر2021/ ‘‘بحری جہاز:جہاز رانی  کے مستقبل کی بنیاد’’ کے عنوان کے ساتھ پرادیپ بندرگاہ نے آج 44واں یوم  سمندر منایا۔

اس موقع پر کپتان اے سی ساہو، ہاربر ماسٹر نے پی پی ٹی پرمیرین سائٹ آفس میں محکمہ سمندر کے دیگر سینئر حکام اور اڈیشہ میری ٹام اکیڈمی کے طلبا کی موجودگی میں عالمی سمندری دن کا پرچم پہرایا۔ کووڈ 19 کے پھیلنے کے خطرے کے باعث عالمی سمندری دن کی  تقریبات کا اس سال بہت محدود طریقے سے انعقاد کیا  گیا۔

ا س دن کی اہمیت  میری ٹائم سیکٹر کے لئے میں انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن (آئی ایم او) کی اہمیت پر زور دینا اور میری ٹائم  سیفٹی، میری ٹائم سیکورٹی اور سمندری ماحول میں اس کی شراکت کو اجاگر کرنا ہے۔  آسان الفاظ میں یہ سمجھا جاسکتا ہے کہ   عالمی سمندری دن دنیا کی اقتصادی ترقی کے لئے محفوظ سلامت اور ماحول دوست  انداز میں تجارتی سمندری نقل و حمل کی اہمیت  کو ظاہر کرنے  کے لئے منایا جاتا ہے۔  

 

عالمی سمندری دن سب سے پہلے 17 مارچ 1978 کو منایا گیا تاکہ  1958 میں  آئی ایم او کے پہلے کنوینشن کے نفاذ  کی یادگار اور اس کے بعد سے ہر سال ستمبر کے  آخری ہفتے  میں عالمی سطح پر میری ٹائم ڈے  منایا جاتا ہے۔  

 

ش ح۔ش ت- ج

Uno  9470

 


(Release ID: 1758879) Visitor Counter : 169