صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ-19 کی تازہ ترین صورتحال

Posted On: 28 SEP 2021 9:26AM by PIB Delhi

 پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران اب تک1کروڑ سے زیادہ ویکسین خوراک دی جاچکی ہیں۔

 ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے تحت 87.07 کروڑ ویکسین خوراک دی جاچکی ہیں۔

ہندوستان میں اس وقت یومیہ  نئے مریضوں کی مجموعی تعداد 20,000 سے کم ہے جو 201 دنوں میں سب سے کم ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  18,795نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔

زیرعلاج مریضوں کی تعداد کل معاملات کے1 فیصد سے بھی کم ہے،سردست یہ شرح 0.87 فیصد ہے جو مارچ 2020 سے اب تک کی کم ترین شرح ہے۔

 ہندوستان میں زیر علاج مریضوں کی تعداد  اس وقت  2,92,206 فیصد ہے۔ جو 192 دنوں میں سب سے کم ہے۔

 سردست  صحت یابی کی شرح97.81 فیصد ہے جو مارچ 2020 کے بعد سے سب سے زیادہ ہے۔

 گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  26,030 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ جس سے شفایابی کی مجموعی تعداد بڑھ کر      3,29,58,002ہوگئی ہے۔

جانچ کے بعد متاثر پائے جانے والے ہفتے وار مریضوں کی شرح(1.88)فیصد ہے، جو گزشتہ 95دنوں میں  3 فیصد سے بھی کم ہے۔

پچھلے 29دنوں میں متاثرہ معاملات کی یومیہ شرح (1.42) فیصد درج ہورہی ہے ، جو 3 فیصد سے بھی کم ہے۔

اب تک کل 56.57کروڑ ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔

****************

 (ش ح۔ ح ۱ ۔رض)

U No. 9448



(Release ID: 1758792) Visitor Counter : 147