امور داخلہ کی وزارت

مرکزی وزیر داخلہ جناب امیت شاہ آئندہ روز نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے 17ویں یوم تاسیس کا افتتاح کریں گے


وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے زیر قیادت این ڈی ایم اے بھارت میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا اعلیٰ ترین ادارہ ہے

اس برس کے یوم تاسیس کا موضوع ہے ہمالیائی خطے میں تباہ کاری سے متعلق واقعات کے بڑھتے اثرات

Posted On: 27 SEP 2021 3:07PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر داخلہ، جناب امیت شاہ آئندہ روز نئی دہلی میں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے 17ویں یوم تاسیس کا افتتاح کریں گے۔ اس برس کے یوم تاسیس کا موضوع ہے ہمالیائی خطے میں تباہ کاری سے متعلق واقعات کے بڑھتے اثرات۔ وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر پی کے مشرا اس موقع پر اختتامی خطبہ دیں گے۔ داخلی امور کے وزرائے مملکت جناب نتیہ نند رائے، جناب اجے کمار مشرا اور جناب نسیتھ پرمانک اور یونین ہوم سکریٹری  بھی یوم تاسیس کی اس تقریب میں شرکت کریں گے۔

سرکردہ ماہرین تقریب کے تکنیکی سیشن کے دوران ملک کے ہمالیائی خطے میں زمین کھسکنے، بادل پھٹنے، زلزلے اور گلیشیئل جھیل میں رونما ہونے والی سیلاب کی صورتحال سمیت تباہ کاری سے متعلق واقعات کے بڑھتے اثرات کے بارے میں تبادلہ خیالات کا اہتمام کریں گے۔

این ڈی ایم اے کے اراکین اور افسران، وزارت خارجہ کے سینئر افسران ، قومی تباہ کاری ردعمل فورس (این ڈی آر ایف)، تباہ کاری انتظام کا قومی ادارہ (این آئی ڈی ایم)، مرکزی حکومت کی وزارتیں / محکمے، ریاستی حکومتیں، ریاستی تباہ کاری انتظام کاری اتھارٹیز (ایس ڈی ایم اے)، مختلف ریاستوں کے آگ اور جنگلاتی محکمے، سیول سوسائٹی کے افراد، این ڈی ایم اے کے سابق اراکین اور مشاورتی کمیٹی کے ممبران اس تقریب میں شرکت کریں گے۔

اس موقع پر اسکیموں سے متعلق مندرجہ ذیل دستاویزات جاری کیے جائیں گے:
1۔ آپدا متر

a.)      آپدا متر کے تربیتی مینووَل کا اجراء

b.)     آپدا متر کے اسکیم دستاویز کا اجراء

2۔ سی اے پی (مشترکہ انتباہی پروٹوکول)

مشترکہ انتباہی پروٹوکول کے اسکیم دستاویز کا اجراء

3۔ زلزلہ مزاحمت کے لئے تیارکردہ ماحول کے لئے آسان رہنما خطوط

4۔  سرد لہر سے متعلق رہنما خطوط

قومی تباہ کاری انتظام کاری اتھارٹی (این ڈی ایم اے)وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے زیر صدارت ، بھارت میں تباہ کاری سے متعلق انتظام کاری امور انجام دینے والا ایک اعلیٰ ترین ادارہ ہے۔ این ڈی ایم اے کا قیام اور ریاستی و ضلعی سطحوں پر ادارہ جاتی نظام کے لئے ایک ماحول تیار کی تیاری کو ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ 2005 کے ذریعہ لازمی قرار دیا گیا ہے۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے لئے پالیسیاں، منصوبے اور رہنما خطوط وضع کرنا این ڈی ایم اے کے لئےلازمی امر ہے۔ بھارت ، بچاؤ، نقصانات میں تخفیف، تیاری اور ردعمل سے متعلق اخلاقی اقدار کو ترقی دینے کا تصور پیش کرتا ہے۔

*****

 

ش ح ۔اب ن۔ م ف

U:9440



(Release ID: 1758653) Visitor Counter : 178