بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
آزادی کا امرت مہوتسو: گڈاکوجنگا ، جگت سنگھ پور میں پی پی ٹی کی طرف سے مفت کثیر خصوصی صحت کیمپ
Posted On:
27 SEP 2021 12:07PM by PIB Delhi
بھارت کی آزادی کی75 ویں سالگرہ کے موقع پر ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ کے ایک حصے کے طور پر ، پردیپ پورٹ ٹرسٹ نے آج گڈاکوجنگا یوتھ آرگنائزیشن کے ساتھ مل کر گڈاکوجنگا میں ایک میگا ہیلتھ کیمپ کا انعقاد کیا۔ جناب اے کے بوس ، ڈپٹی چیئرمین ، پی پی ٹی نے جناب سمپاد کمار باریک ، سرپنچ ، گڈاکوجنگا پنچایت ، محترمہ سشمیتا بوس ،نائب صدر ، پردیپ لیڈیز کلب اور دیگر مقامی معززین کی موجودگی میں اس تقریب کا افتتاح کیا۔
ڈاکٹر پرہلاد پانڈا ، چیف میڈیکل آفیسر (سی ایم او) ، پی پی ٹی ہسپتال کے ساتھ ڈاکٹروں اور پیراڈی پورٹ ٹرسٹ ہسپتال کے معاون پیرامیڈکس نے تقریباً 1000 مریضوں کا اس موقع پر علاج کیا۔ موقع کی مناسبت سے ای سی جی، اور ریپڈ گلوکوز ٹیسٹ بھی کیا گیا۔ یہ پردیپ پورٹ ٹرسٹ کی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے تحت منعقد کیا جاتا ہے۔
اس میڈیکل کیمپ کی دیہی علاقے کے لوگوں کے لیے بہت زیادہ ضرورت تھی جن کی ہسپتالوں تک محدود رسائی ہے ، خاص طور پر کووڈ-19 وبائی مرض کے تناظر میں۔ کیمپ کا انعقاد کووڈکے تمام رہنما اصولوں کی سختی سے پابندی کے ساتھ کیا گیا تھا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ، ڈپٹی چیئرمین ، پی پی ٹی نے لوگوں کی صحت اور سی ایس آر کے تحت صنعتوں کے کردار کے بارے میں اپنی تشویش کا اظہار کیا اور آس پاس کے علاقوں میں مزید ایسے ہیلتھ کیمپوں کے انعقاد کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے دیہی علاقوں میں رہنے والوں پر زور دیا کہ وہ بہتر حفظان صحت ، سماجی دوری اور ماسک پہننے کی اہمیت سے آگاہ رہیں۔
*************
ش ح - س ک
U. No. 9426
27.09.2021
(Release ID: 1758505)
Visitor Counter : 250