صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

صحت و کنبہ بہبود کے مرکزی وزیر جناب من سکھ منڈاویا اور وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پوار نے ایمس، نئی دہلی کے 66ویں یوم تاسیس کی تقریب کا افتتاح کیا


’’ایمس، نئی دہلی صحت کے شعبے میں ایک مینارۂ نور ہے‘‘

وزیر اعظم کے وژن کے سبب ہی آج بھارت میں ترقی کو صحت سے جوڑا گیا ہے: مرکزی وزیر صحت

انتودیہ کے اصول، مفلس ترین لوگوں کی فلاح و بہبود اور سرودیا، سب کی ترقی رہنما روشنی ہونی چاہئے: ڈاکٹر بھارتی پروین پوار

Posted On: 25 SEP 2021 3:42PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  25/ستمبر2021 ۔ صحت و کنبہ بہبود کے مرکزی وزیر اور ایمس کے صدر جناب من سکھ منڈاویا نے صحت و کنبہ بہبود کی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار کی موجودگی میں ایمس، نئی دہلی کے 66ویں یوم تاسیس کے موقع پر منعقدہ ایک پروگرام کی صدارت کی۔ اسی دن ایمس میں گریجویشن کی تعلیم کی شروعات ہوئی تھی اور اسی تاریخ کو 1956 میں ایم بی بی ایس کلاسیز کا پہلا بیچ شروع کیا گیا تھا۔

9394b.jpg 9394a.jpg

 

مرکزی وزیر صحت نے ادارے کو مبارک باد دیتے ہوئے ایمس برادری کو اس بات کے تئیں خبردار کیا کہ کامیابی اسے حاصل کرنے والے سے توقعات اور اس کی ذمے داری کو بڑھا دیتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایمس، نئی دہلی پورے بھارت میں پھیلے سبھی 22 نئے ایمس کے لئے ایک مینارۂ نور ہے۔ یہاں کے طلباء اور اساتذہ پورے بھارت میں اس ایمس کی کامیابی کو دہرانے کے لئے اپنے گراں قدر تجربات سے ان اداروں کی مدد کرسکتے ہیں۔

9394c.jpg

مرکزی وزیر صحت نے اپنا ذاتی تجربہ مشترک کرتے ہوئے کہا کہ میں جب بھی کسی اسپتال میں جاتا ہوں تو وہاں پر باؤنسروں کو دیکھ کر بہت دکھ ہوتا ہے، جہاں بیمار لوگ علاج کے لئے آتے ہیں، جھگڑا کرنے کے لئے نہیں۔ لیکن اگر وہ جھگڑا کررہے ہیں تو اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ غصے میں ہوتے ہیں اور اس غصے کی وجہ ہماری جانب سے کی جانے والی کوششوں میں کسی طرح کی کمی ہوتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ جب کوئی ڈاکٹر مریض کو بھگوان کی شکل میں دیکھتا ہے تو اسے مریضوں کی لمبی قطار پریشان نہیں کرتی ہے۔ درحقیقت اسی جذبے کے ساتھ مریضوں کا علاج ترجیح بن جاتا ہے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ دیش بھکتی نہ صرف سرحد پر کھڑے فوجیوں کی ذمے داری ہے، بلکہ ہمارے لئے یہ دیش بھکتی اپنے شہریوں کی اچھی صحت یقینی بنانے کی بھی ہے۔ اگر ہم اپنے لوگوں کی صحت کو دیش بھکتی سے جوڑیں گے تو مجھے لگتا ہے کہ مثبت تبدیلی آنا یقینی ہے۔ انھوں نے حکومت کے نقطہ نظر کے تعلق سے کہا کہ جناب نریندر مودی کی انتھک کوششوں کے سبب ہی بھارت میں صحت خدمات کو ترقی سے جوڑا گیا ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ صحت کے لئے بجٹ اخراجات گزشتہ سال سے 137 فیصد بڑھ کر 2.40 لاکھ کروڑ کے ہوگئے ہیں۔ آیوشمان بھارت نے ملک میں صحت خدمات کی تصویر بدل دی ہے، جہاں غریب مریض اسی غیر سرکاری علاج و معالجے کی سہولت کا فائدہ اٹھاسکتے ہیں، جو پہلے محض ان لوگوں کے لئے محفوظ تھی جو اس کا خرچ برداشت کرسکتے تھے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ حکومتیں صرف کارروائی کرسکتی ہیں، جنون صرف خدمات دستیاب کرانے والوں سے ہی آسکتا ہے۔ انھوں نے ایمس برادری سے جنون اور لگن کے جذبے کے ساتھ سبھی کی خدمت کرنے کی درخواست کی۔

صحت و کنبہ بہبود کی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پوار نے اس موقع پر اپنی تقریر میں ایمس برادری کی پانچ دہائیوں سے زیادہ عرصے پر محیط عوامی خدمت کے شعبے میں ان کے لامحدود اور بے لوث کوششوں کے لئے ستائش کی۔ انھوں نے کہا کہ بھارت میں 1994 میں پہلی مرتبہ ہارٹ ٹرانس پلانٹ یعنی دل کی پیوند کاری، 2005 میں پہلی بار روبوٹک سرجری، 2014 میں پہلے ٹی ایم جے (ٹوٹل ٹیمپورومانڈیبولر جوائنٹ) ری پلیسمنٹ کے ساتھ، ایمس نے ایک وقار حاصل کیا ہے اور تعلیمی، تحقیقی اور مریضوں کی دیکھ بھال کے معاملے میں اہم تعاون دیا ہے۔ انھوں نے انتودیہ اور سروودیہ کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے اسپتال کو پہلے 24 گھنٹوں کے لئے ایمرجنسی سینٹر میں مفت علاج اور سبھی بی پی ایل کنبوں کے لئے مفت ان-ہاؤس آپریشن کی پیشکش کرنے کے لئے مبارکباد دی اور نرسوں، ریسیپشنسٹ اور ملازمین کو اسپتال میں داخل ان مریضوں کے تئیں رحم دل بننے کی صلاح دی جو سب سے زیادہ نازک حالت میں ہوتے ہیں۔

تقریب میں جناب منڈاویا اور ڈاکٹر پوار نے فیکلٹی اراکین اور گریجویٹ طلباء کو 33 ایوارڈ اور میڈل دیے۔ جناب منڈاویا نے اپنی ابتدائی زندگی کے ایک واقعہ کا ذکر کیا جب انھیں اندرا گاندھی پر ایک مضمون لکھنے کے لئے نوازا گیا تھا۔ وزیر موصوف نے کہا کہ اس سے انھیں اس سمت میں مزید کوشش کرنے کا حوصلہ ملا اور دھیرے دھیرے انھیں وہ انسان بننے میں مدد ملی جو وہ آج ہیں۔

9394d.jpg 9394e.jpg

مرکزی وزیر صحت نے آر اے کے بھون میں ایک ہائی تھروپٹ لیب کا ورچول طریقے سے افتتاح بھی کیا جو 50 لیباریٹری ڈائیگنوسٹک ٹیسٹ کرسکتا ہے اور 2-3 گھنٹے میں رپورٹ تیار کرسکتا ہے۔ انھوں نے وزیر مملکت کے ساتھ ’’ڈیجیٹل صحت اور میڈیکل ایجوکیشن‘‘ کے موضوع پر ایک نمائش کا افتتاح کیا۔ سبھی شعبوں نے موضوع سے تھیم سے متعلق مختلف موضوعات پر نمائش کا اہتمام کیا۔

ایمس کے ڈائریکٹر پروفیسر رندیپ گلیریا، وزارت صحت کے جوائنٹ سکریٹری اور ایمس کے ڈپٹی ڈائریکٹر جناب وشال چوہان، ایمس نئی دہلی کی ڈین (اکیڈمکس) ڈاکٹر انیتا سکسینہ، سائنٹفک ایگزیبیشن کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر پیوش ساہنی اور دیگر سینئر ڈاکٹر بھی اس پروگرام میں موجود تھے۔

پروگرام یہاں پر ویب کاسٹ کیا گیا:

https://youtu.be/FZ1q1F40LVY

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.9394



(Release ID: 1758455) Visitor Counter : 166