وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم 27 ستمبر کو آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن کا آغاز کریں گے


آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن استعمال میں آسان اور ہموارآن لائن پلیٹ فارم تیار کرے گا جو ڈیجیٹل صحتی ماحولیاتی نظام کے تحت صحت سے وابستہ دیگر پورٹل کے درمیان کام کاج میں آسانی پیدا کرے گا

Posted On: 26 SEP 2021 2:28PM by PIB Delhi

ایک تاریخی پہل کے تحت، وزیر اعظم جناب نریندر مودی 27 ستمبر کو صبح 11 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن  کا آغاز کریں گے۔ بعد ازاں، وزیر اعظم اس موقع پر خطاب بھی کریں گے۔

وزیر اعظم نے 15 اگست 2020 کو لال قلعہ کی فصیل سے آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن کے پائلٹ پروجیکٹ کا اعلان کیا تھا۔ فی الوقت، آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن کو مرکز کے زیر انتظام چھ علاقوں میں شروعاتی مرحلے کے تحت نافذ کیا جا رہا ہے۔

آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن کا ملک گیر سطح پر آغاز این ایچ اے کی آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا (اے بی پی ایم۔ جے اے وائی) کی تیسری سالگرہ کے ساتھ ہی کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر مرکزی وزیر صحت بھی موجود رہیں گے۔

آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن کے بارے میں

جن دھن ،آدھار اور موبائل (جے اے ایم)تثلیث اور حکومت کی دیگر تاریخی ڈیجیٹل پہل کی شکل میں رکھی گئی بنیادوں پر، آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن،صحت سے متعلق شخصی معلومات کا تحفظ، رازداری، اور انفرادیت کو یقینی بناتے ہوئے ایک وسیع سلسلے کے پروویژن کے توسط اعداد و شمار، اطلاعات اور معلومات کا ایک آسان آن لائن پلیٹ تیار کرے گا جس سے بنیادی ڈھانچہ خدمات کے ساتھ ساتھ انٹر آپریبل اور معیارات پر مبنی ڈیجیٹل نظام کا فائدہ اٹھایا جا سکے گا۔ اس مہم کے تحت شہریوں کی رضامندی سے صحتی ریکارڈ تک رسائی اور باہمی تبادلے کو ممکن بنایا جا سکے گا۔

آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن کے کلیدی عناصر میں ہر ایک شہری کے لئے ایک صحتی آئی ڈی شامل ہے جو ان کے صحت کھاتے کے طور پر بھی کام کرے گی، جس سے انفرادی صحتی ریکارڈ کو موبائل ایپلی کیشن کی مدد سے مربوط کیا جا سکتا ہے اور دیکھا جا سکتا ہے۔ اس کے تحت، حفظانِ صحت پیشہ واران رجسٹری (ایچ پی آر) اور حفظانِ صحت سہولیات رجسٹریز (ایچ ایف آر)جدید اور روایتی نظام ادویہ دونوں ہی شعبوں میں تمام صحتی خدمات فراہم کاروں کے لئے کاروبار میں آسانی کو بھی یقینی بنائیں گے۔ یہ ڈاکٹروں/ہسپتالوں اور صحت کی سہولیات فراہم کرنے والوں کے لیے کاروبار میں آسانی کو یقینی بنائے گا۔

مہم کے ایک حصے کے طور پر تیار کیا گیا آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن - سینڈ باکس، ٹکنالوجی اور پروڈکٹ جانچ کے لئے ایک ڈھانچے کے طور پر کام کرے گا اور ایسے نجی اداروں کو بھی تعاون فراہم کرے گا، جو قومی ڈیجیٹل صحتی نظام کا حصہ بنتے ہوئے صحتی اطلاعات فراہم کار یا صحتی اطلاع استعمال کنندہ اور آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن کے تیار بلاکس کے ساتھ مہارت سے خود کو مربوط کرنے کی منشا رکھتے ہیں۔

ادائیگی کے معاملے میں انقلابی تبدیلی کے طور پر یونیفائیڈ پے منٹس انٹرفیس کے ذریعہ اداکیے گئے کردار کی طرح یہ مہم ڈیجیٹل صحتی نظام کے اندر بھی انٹر آپریبلٹی لائے گی اور اس کے توسط سے شہری محض ایک کلک کے ذریعہ صحتی سہولتوں تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔

***************************

 

ش ح -  س ک

U No. 2429


(Release ID: 1758327) Visitor Counter : 340