وزارت خزانہ
مالی سال 22-2021 ء کے لئے مجموعی براہ راست ٹیکس کی وصولی میں 47 فی صد کا اضافہ
مالی سال 22-2021 ء کے لئے کل براہ راست ٹیکس کی وصولی میں 74 فی صد کا اضافہ درج
مالی سال 22-2021 ء کے لئے ایڈوانس ٹیکس وصولی 22 ستمبر ، 2021 ء کو 253353 کروڑ روپئے
رواں مالی سال میں 75111 کرو ڑ روپئے کے ریفنڈ جاری کئے گئے
Posted On:
24 SEP 2021 4:24PM by PIB Delhi
نئی دلّی ،24 ستمبر / 22 ستمبر ، 2021 ء تک کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 22-2021 ء کے لئے براہ راست ٹیکس کی وصولی سے ظاہر ہوتا ہے کہ کل وصولی 570568 کروڑ روپئے ہوئی ہے ، جب کہ پچھلے مالی سال 21-2020 ء کے دوران یہ وصولی 327174 کروڑ روپئے ہوئی تھی ۔ اس سے وصولی میں 74.4 فی صد کا اضافہ ظاہر ہوتا ہے ۔ مالی سال 22-2021 ء کے دوران سال 20-2019 ء کے مقابلے ٹیکس کی وصولی میں 27 فی صد کا اضافہ درج کیا گیا ہے ۔ اس وقت کل ٹیکس کی وصولی 448976 ہوئی تھی ۔
کل براہ راست ٹیکس کی وصولی 570586 کروڑ روپئے ہوئی ہے ، جس میں کارپوریشن ٹیکس ( سی آئی ٹی ) 302975 کروڑ روپئے ، ذاتی آمدنی ٹیکس (پی ٹی آئی ) بشمول سکیورٹی لین دین ٹیکس ( سی آئی ٹی ) 267593 کروڑ روپئے ہے ۔
مالی سال 22-2021 ء کے لئے مجموعی براہ راست ٹیکس وصولی ( ریفنڈ سے پہلے ) 645679 کروڑ روپئے ہے ، جب کہ پچھلے مالی سال کی اسی مدت میں یہ وصولی 439242 کروڑ روپئے تھی ۔ اس سے پچھلے سال کے مقابلے 47 فی صد کا اضافہ ظاہر ہوتا ہے ۔
645679 کروڑ روپئے کی مجموعی وصولی میں کارپوریٹس ٹیکس کے 358806 کروڑ روپئے ، ذاتی آمدنی ٹیکس بشمول سکیورٹی لین دین کے ٹیکس کے 286873 کروڑ روپئے شامل ہیں ۔
مالی سال 22-2021 ء کے انتہائی چیلنج بھرے ابتدائی مہینوں کے باوجود دوسری سہ ماہی میں ( پہلی جولائی 2021 ء سے 22 ستمبر ، 2021 ء تک ) ٹیکس کی وصولی 172071 کروڑ روپئے ہے ، جس سے پچھلے مالی سال 21-2020 ء کے مقابلے 51.50 فی صد کا اضافہ ظاہر ہوتاہے ۔
مالی سال 22-2021 ء کی پہلی اور دوسری سہ ماہی میں ایڈوانس ٹیکس کی مجموعی وصولی 22 ستمبر ، 2021 ء تک 253353 کروڑ روپئے رہی ، جبکہ مالی سال 21-2020 ء میں ایڈوانس ٹیکس کی اسی مدت میں وصولی 162037 کروڑ روپئے تھی ۔ اس سے ایڈوانس ٹیکس کی وصولی میں 56 فی صد کے اضافے کا اظہار ہوتا ہے ۔ 22 ستمبر ، 2021 ء تک ایڈوانس ٹیکس کی وصولی 253353 کروڑ روپئے ہوئی ، جس میں کارپوریشن ٹیکس کے 196964 کروڑ روپئے اور ذاتی آمدنی ٹیکس ( پی آئی ٹی ) کے 56389 کروڑ روپئے شامل ہیں ۔
مالی سال 22-2021 ء میں اب تک 75111 کروڑ روپئے کے ریفنڈ جاری کئے جا چکے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا )
U. No. 9359
(Release ID: 1757909)
Visitor Counter : 270