کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

طبی آلات کو بڑھا وا دینے کے لئے ایک اہم پہل کی شکل میں ’’میڈیکل ڈیوائس پارک کو بڑھاوا کو دینے‘‘کے منصوبے کو منظوری دی گئی


400کروڑ روپے کے مالی فنڈ کے ساتھ اس منصوبے کا مقصد کاروباری لاگت میں کمی لانا، وسائل کو عین مطابق بنانا، وسیع پیمانے پر اقتصادیات کی تعمیر کرنا اور معیار کی جانچ و بنیادی سہولیات تک آسان رسائی فراہم کرنا ہے

ہماچل پردیش، تمل ناڈو، مدھیہ پردیش اور اترپردیش نے اس منصوبے کے تحت میڈیکل ڈیوائس پارک قائم کرنے کے لئے’’ اُصولی طورپر‘‘ منظوری فراہم کی

Posted On: 24 SEP 2021 2:41PM by PIB Delhi

نئی دہلی،24ستمبر؍2021:

بھارت کو آتم نر بھربنانے کے لئے ایک حوصلہ مند قدم کی شکل میں بھارت سرکار نے آنے والے سالوں میں اپنی اہلیت تک پہنچنے کے لئے طبی آلات تیار کرنے والی صنعت کی حوصلہ افزائی کے لئے ایک اہم پہل کی ہے۔صنعت کی شناخت ایک تکسیری اور روزگار پیدا کرنے کے لئے ایک اُبھرتے ہوئے شعبے کی شکل میں کی گئی ہے۔اس شعبے میں بہتر بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کرنے کےلئے سرمایہ کاری کے اعلیٰ سطح تک پہنچنے کی ضرورت کو سمجھتے ہوئے فارماسیوٹیکلز محکمے نے درج ذیل مقاصد کے ساتھ ’’میڈیکل ڈیوائس پارکوں کو بڑھاوا دینے‘‘کے لئے ایک منصوبے کو منظوری دی ہے۔

مسابقت میں ہوئے اضافے سے نمٹنے کے لئے عالمی سطح والی عام بنیادی سہولتوں کی تعمیر کے توسط سے معیار کے تجربے اور بنیادی سہولتوں تک آسان رسائی کے سبب طبی آلات کی تیاری کی لاگت میں قابل ذکر کمی آئے گی، جس سے گھریلو بازار میں طبی آلات کی بہتر دستیابی اور حصولیابی حاصل ہوگی۔

بہتر وسائل اور بڑے پیمانے کی معیشتوں سے پیدا ہونے والے فوائد کو حاصل کرنا۔

اس منصوبے کے تحت قائم کئے جانے والے میڈیکل ڈیوائس پارک ایک ہی جگہ پر عام بنیادی سہولتیں مہیا کریں گے، جس سے ملک میں طبی آلات کو تیار کرنے کے لئے ایک مضبوط ایکو سسٹم تعمیر ہوگا اور تیاری لاگت میں بھی بہت کمی آئے گی۔اس منصوبے  پر کل 400 کروڑ روپے خرچ ہوں گے اور اس منصوبے کی مدت مالی 21-2020ء سے لے کر مالی سال 25-2024ء تک ہے۔منتخب کئے گئے میڈیکل ڈیوائس پارک کو عام بنیادی سہولتوں کی پروجیکٹ لاگت کا 70 فیصد مالی تعاون مہیا کیا جائے گا۔ شمال مشرقی ریاستوں اور پہاڑی ریاستوں کے معاملے میں مالی مدد پروجیکٹ لاگت کا 90 فیصد ہوگی۔ منصوبے کے تحت ایک میڈیکل ڈیوائس پارک کو زیادہ سے زیادہ 100کروڑ روپے تک کی مالی امداد فراہم کی جائے گی۔

 اس منصوبے کے تحت کل ملا کر 16 ریاستوں ؍مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے تجاویز موصول ہوئی ہیں۔ ریاستوں؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کا انتخاب چیلنج کے اُصول پر مبنی ہے، جو منصوبے کے تجزیاتی معیارات کا عکاس ہوتا ہے۔ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کے لئے رینکنگ اُصول منصوبہ  اُصول و ضوابط میں مقرر شدہ معیارات ، جیسے فائدہ مندی کا چارج ریاستی پالیسی کی حوصلہ افزائی پارک کا کل ایریا ، زمین کی بٹہ شرح ، پارک کی کنکٹی وٹی، ایز آف ڈوئنگ بزنس رینکنگ،تکنیکی افرادی قوت کی دستیابی وغیرہ  پر مبنی ہے۔اس منصوبے کے تحت تجزیاتی بنیاد پر ہماچل پردیش، تمل ناڈو، مدھیہ پردیش اور اترپردیش ریاستی سرکاروں کی تجاویز کو ’’اُصولی طورپر‘‘منظوری فراہم کی گئی۔ مذکورہ ریاستوں کی مالی اہلیت ، ایکو سسٹم کی کشش  اور اس کی موجودگی کے ضمن میں کئے گئے معیارات کے تجزیے کی بنیاد پر بھی اِن ریاستوں کے انتخاب کو منظوری دی گئی ہے۔

یہ منصوبہ کوآپریٹیو فیڈرلزم  کے جذبے کا اظہار کرتی ہے، جہاں پر مرکزی سرکار اور ریاستی سرکاریں اِس شعبے کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے میڈیکل ڈیوائس پارک تیار کرنے میں شراکت داری کریں گی۔

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 9365)



(Release ID: 1757809) Visitor Counter : 206