بجلی کی وزارت
بین الاقوامی ہائیڈرو پاور ایسوسی ایشن (آئی ایچ اے) نے این ایچ پی سی کے 510 میگا واٹ تیستا – وی پاور اسٹیشن، سکم کو ‘بلیو سیارہ انعام’ سے نوا زا ہے
Posted On:
24 SEP 2021 9:28AM by PIB Delhi
بین الاقوامی ہائیڈرو پاور ایسو سی ایشن (آئی ایچ اے) نے سکم کی ہیمالیائی ریاست میں واقع این ایچ پی سی کے 10 میگا واٹ تیستا - وی پاور اسٹیشن کو ممتاز ‘بلیو سیارہ انعام’ سے نوازا ہے۔ یہ ایسوسی ایشن لندن میں موجود ہے، جو ایک غیر منافع بخش رکنی ایسوسی ایشن ہے اور یہ 120 ممالک میں کام کر رہی ہے۔ این ایچ پی سی نے اس پاور اسٹیشن کو قائم کیا ہے اور وہی اس کے مالک ہیں اور اس کو آپریٹ کر رہے ہیں۔ گزشتہ روز عالمی ہائیڈرو پاور کانگریس، 2021 کے دوران تیستا - وی پاور اسٹیشن کے لئے ایوارڈ کا اعلان کیا گیا تھا۔ یہ ایوارڈ تیستا - وی پاور اسٹیشن کو اس کی پائیدار تشخیص کی بنیاد پر دیا گیا ۔ آئی ایچ اے کے ہائیڈرو پاور سسٹنبلٹی اسسمنٹ پروٹوکول (ایچ ایس اے پی) کے آپریشن اسٹیج ٹول کا استعمال کرتے ہوئے 2019 میں آئی ایچ اے کی منظور شدہ اہم تعین کار کی ایک ٹیم نے تشخیصی امور کو انجام دیا۔
آئی ایچ اے کی رکنیت حاصل کرنے والوں میں اہم ہائیڈرو پاور مالکان اور آپریٹرس، ڈیولپرس، ڈیزا ئنرس، سپلائرس اور کنسلٹینٹ شامل ہیں۔ آئی ایچ اے، بلیو سیارہ انعام ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کو دیتا ہے، جو پائیدار ترقی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ ہائیڈرو پاور سسٹنبلٹی اسسمنٹ پروٹوکول (ایچ ایس اے پی) ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کی پائیداریت کی پیمائش کے لئے اہم بین الاقوامی آلہ ہے۔ یہ ماحولیات، سماجی، تکنیکی اور حکمرانی کے معیار کے جامع رینج کے بر خلاف ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کی کارکردگی کے بینچ مارک کے لئے راستہ مہیا کراتا ہے۔ اسسمنٹ معروضی شواہد پر مبنی ہوتے ہیں اور اس کے نتائج ایک معیاری رپورٹ کی شکل میں پیش کئے جاتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- ع ح- ق ر)
U-9347
(Release ID: 1757620)
Visitor Counter : 280