وزارت دفاع

بھارتی فوج 26 سے 29 ستمبر ، 2021 ء تک کولکاتہ میں  ’’ بیجویا سانسکرتک  مہوتسو ‘‘ کا انعقاد کرے گی

Posted On: 23 SEP 2021 3:20PM by PIB Delhi

نئی دلّی ،23 ستمبر / 16 دسمبر ، 2021 ء کو بنگلہ دیش کی آزادی  کے 50 سال مکمل ہونے اور 1971 ء کی بھارت – پاک جنگ میں پاکستان  پر ہندوستان کی فتح   کا دن منایا جائے گا ۔  بھارت کی تاریخ میں ، اِس دن  کی یاد منانے کے لئے  پورے ملک میں سوورنم  وِجے وَرش    کی تقریبات منائی جا رہی ہیں ۔   جنگ کے دوران  بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان  ثقافتی رابطوں  کو اجاگر کرنے کی خاطر  ’’ بیجویا سانسکرتک مہوتسو ‘‘ کے عنوان سے  بھارتی فوج کی  مشرقی کمان کولکاتہ میں  26 سے 29 ستمبر ، 2021 ء کو  ایک مہوتسو کا انعقاد کرے گی ۔  اس موقع پر پانچ کے دوران فلموں کی اسکریننگ ، تھیٹر ڈرامے، میوزک کنسرٹ اور بینڈ  وغیرہ سمیت مختلف ثقافتی پروگراموں  کا کولکاتہ کے رابندر سدن اور نندن کنونشن سینٹر میں  انعقاد کیا جائے گا ۔  ’’ بیجویا سانسکرتک مہوتسو ‘‘ کے پروگرام بھارتی فوج کے  سپاہیوں اور مکتی جودھاؤں  کی بہادری کی کہانی  پیش کی جائے گی اور  1971ء کی جنگِ آزادی کی اِس تاریخی لڑائی میں  ، اِن بہادروں کی کہانیاں پیش کی جائیں گی ۔

          مشرقی کمان کے فوجی کمانڈر  لیفٹننٹ جنرل  منوج پانڈے   کولکاتہ  میں 26 ستمبر  ، 2021 ء کو  رابندر سدن میں ایک پروگرام  کا افتتاح کریں گے  ، جس میں میڈیا کے ممتاز افراد تفریح کے شعبے کی شخصیات اور کولکاتہ کی اہم شخصیات   ویر ناریوں  اور جنگ کے ممتاز افراد کے درمیان موجود ہوں گے ۔ اِس تقریب کی خصوصیات میں   فیوژن بینڈ کا ڈسپلے  ( فوج کے پائپ  ، براس  اور جیز بینڈ کا مجموعہ ) ، بنگالی کے معروف  پلے بیک گلو کاروں کی    فن کاری ، 1971 ء کی بھارت – پاک  جنگ پر آر ایس آر گروپ  کا ایک  تھیٹر ڈرامہ شامل ہیں ۔  اس پروگرام میں شرکت  کرنے والوں کو  وِنٹیج  گاڑیوں  ، مشرقی کمان کے ساز و سامان  کے ساتھ ساتھ  پورٹ ولیم  ملٹری اسٹیشن  کو دیکھنے کا  موقع ملے گا ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح  ۔ و ا ۔ ع ا ) (23-09-2021)

U. No.  9309



(Release ID: 1757372) Visitor Counter : 152