کامرس اور صنعت کی وزارتہ
رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران پچھلے سال کے اسی عرصے کے مقابلے ایف ڈی آئی کی آمد میں 62 فی صد کا اضافہ ہوا
اسی عرصے میں ایکویٹی میں ایف ڈی آئی کی آمد 112 فی صد سے زیادہ ہوئی
Posted On:
22 SEP 2021 4:31PM by PIB Delhi
نئی دلّی ،22 ستمبر / ایف ڈی آئی پالیسی میں اصلاحات ، سرمایہ کاری میں آسانی اور کاروبار میں آسانی کے حوالے سے حکومت کے اقدامات کے نتیجے میں ملک میں ایف ڈی آئی کی آمد میں اضافہ ہوا ہے۔ بھارت کے براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کے رجحانات پسندیدہ سرمایہ کاری کے مقام کے طور پر مندرجہ ذیل ہیں :
- مالی سال 22-2021 ء کے پہلے چار مہینوں کے دوران ، بھارت میں کل 27.37 بلین امریکی ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری کی گئی ہے ، جو کہ مالی سال 21-2020 ء (16.92 بلین امریکی ڈالر) کی اسی مدت کے مقابلے میں 62 فیصد زیادہ ہے۔
- مالی سال 22-2021 ء کے پہلے چار ماہ میں ایف ڈی آئی ایکویٹی کی آمد میں 112 فی صد اضافہ ہوا ، جو (امریکی ڈالر 20.42 بلین) گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں (9.61 بلین امریکی ڈالر) زیادہ ہے ۔
- مالی 22-2021 ء کے پہلے چار ماہ کے دوران ’ آٹو موبائل انڈسٹری ‘ سب سے پسندیدہ سیکٹر کے طور پر ابھری ہے۔ کل ایف ڈی آئی ایکویٹی کی آمد میں اس کی شراکت 23 فی صد ہے ، اس کے بعد کمپیوٹر سافٹ ویئر اور ہارڈ ویئر (18 فی صد) اور سروس سیکٹر (10 فی صد) ہے۔
- رواں مالی سال ( 22-2021 ء ) کے پہلے چار مہینوں کے دوران ، زیادہ تر ایف ڈی آئی ایکویٹی کی آمد (87 فیصد) ’ آٹو موبائل انڈسٹری ‘ سیکٹر کے تحت کرناٹک ریاست میں درج کی گئی ہے۔
- مالی سال 22-2021 ء (جولائی ، 2021 ء تک) کے دوران کل ایف ڈی آئی ایکویٹی آمد میں 45 فی صد حصہ کے ساتھ کرناٹک میں سب سے زیادہ ایف ڈی آئی کی آمد ہوئی ہے ، اس کے بعد مہاراشٹر (23 فی صد) اور دہلی (12 فی صد) ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ) (22-09-2021)
U. No. 9269
(Release ID: 1757098)
Visitor Counter : 231