وزارتِ تعلیم

مرکزی وزیر تعلیم ڈیجیٹل تعلیم کے توسط تے معیاری تعلیم کی عالم گیریت کے موضوع پر میٹنگ کی


جناب پردھان نے تعلیم اور ہنرمندی کی ترقی کے تمام پہلوؤں کو شامل کرنے کےلئے موجودہ پلیٹ فارموں میں وسعت لانے پر زور دیا

Posted On: 22 SEP 2021 4:38PM by PIB Delhi

نئی دہلی،22ستمبر؍2021:

مرکزی وزیر تعلیم جناب دھرمیندر پردھان نے ڈیجیٹل تعلیم کے توسط سے معیاری تعلیم کی عالم گیریت کے موضوع پر ایک میٹنگ کی۔ میٹنگ میں وزیر مملکت برائے تعلیم محترمہ انّا پورنا دیوی ، اسکولی تعلیم اور خواندگی محکمے کی سیکریٹری محترمہ انیتا کروال، بی آئی ایس اے جی-این کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی)ڈاکٹر ٹی پی سنگھ، پرسار بھارتی کے سی ای او ، جناب  ششی ایس ویمپتی اور وزیر تعلیم کے دیگر حکام اس میٹنگ میں موجود تھے۔

میٹنگ میں خاص طور سے ایک متحدہ ڈیجیٹل ایکو سسٹم وضع کرنے کےلئے سٹیلائٹ ٹیکنالوجی اور انٹرنیٹ کا فائدہ اٹھانے پر بات چیت کی گئی۔وزیر موصوف نے اسکولی تعلیم، اعلیٰ تعلیم، ہنرمندی اور اساتذہ کی تربیت کے تمام پہلوؤں کو شامل کرنے کے لئے موجودہ پلیٹ فارم میں مزید وسعت لانے کے مقصد سے ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھانے کی خاطر ایک اختراعی نظریہ اپنانے پر زور دیا۔انہوں نے موجودہ ’سویم پربھا‘ پہل کو مضبوط کرنے اور اُس کو وسیع کرنے کے ساتھ ساتھ نیشنل ڈیجیٹل ایجوکیشن آرکیٹیکچر(این ڈی ای اے آر)اور نیشنل ایجوکیشن ٹیکنالوجی فورم(این ای ٹی ایف) جیسی پہلوں کو شامل کرنے پر زور دیا۔جناب پردھان نے تعلیم میں زیادہ زیادہ سے شمولیت کےلئے ڈیجیٹل عدم یکسانیت کو دور کرنے اور محروم طبقات تک پہنچنے کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیر موصوف نے کہا کہ اسکولی تعلیم اور خواندگی محکمے کی سیکریٹری کی صدارت میں اسکولی تعلیم، اعلیٰ تعلیم، صلاحیت سازی کی وزارت ، الیکٹرونکس و اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت، محکمہ مواصلات، پرسار بھارتی، اطلاعات نشریات کی وزارت، بی آئی ایس اے جی-این اور محکمہ خلاء کے اعلیٰ حکام کو شامل کرتے ہوئے ایک کمیٹی تشکیل دی جاسکتی ہے۔

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

 (U: 9275)



(Release ID: 1757075) Visitor Counter : 158