وزارت اطلاعات ونشریات
پرسار بھارتی کی ڈجیٹل ترقی میں شمال مشرق کی قوت مضمر ہے
Posted On:
21 SEP 2021 5:14PM by PIB Delhi
نئی دلّی ،21 ستمبر / پرسار بھارتی کے ڈجیٹل نیٹ ورک نے صرف مالیے میں اضافے کی بجائے شمولیت والی ترقی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے بھارتی ڈجیٹل میڈیا کی انڈسٹری میں اپنی جگہ بنائی ہے ۔ ڈجیٹل دنیا میں ایک سرکاری براڈ کاسٹر کی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے بھی پرسار بھارتی کے ڈجیٹل پلیٹ فارمس نے شمال مشرق کے دور دراز علاقوں میں بھی 220 ملین وِیو اور ایک ملین سے زیادہ یو ٹیوب پر سبسکرائبر کے حصول کے ذریعے ایک اہم سنگِ میل طے کیا ہے ۔
حال ہی میں ایک تاریخی کامیابی میں دور درشن آئیزال یو ٹیوب چینل کے سبسکرائبر ایک لاکھ سے زیادہ ہو گئے ہیں ۔ وِیو اور سبسکرائبر کی تعداد میں ، یہ اضافہ ٹیلی ڈراموں ، ٹیلی فلموں اور فلموں کے معیاری متن کی وجہ سے ہوا ہے ۔
پورے شمال مشرقی خطے میں دور درشن اور آل انڈیا ریڈیو کے متعدد ٹوئیٹر ہینڈل کے فالووورس ہزاروں تک پہنچ گئے ہیں ۔ ان میں سے بہت سوں نے ٹوئیٹر سے بلو ٹِک ویری فکیشن بھی حاصل کیا ہے ۔
ڈی ڈی میزورم ، ڈی ڈی گواہاٹی ، ڈی ڈی شیلانگ اور آل انڈیا ریڈیو کی شمال مشرق سروس کے یو ٹیوب نیوز چینلوں کے سبسکرائبر کی تعداد میں بھی کافی اضافہ ہوا ہے ، جس میں ڈی ڈی نیوز میزورم سب سے آگے ہے ۔
پرسار بھارتی کےشمال مشرق کے زیادہ تر چینلوں کے ڈجیٹل وِیو اور اُن کو دیکھے جانے کا وقت ملین گھنٹوں میں ہے ، جس میں منی پور کا دور درشن اور آل انڈیا ریڈیو چینل سر فہرست ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ) (21-09-2021)
U. No. 9231
(Release ID: 1756821)
Visitor Counter : 212