وزارت دفاع
ہند۔ نیپال مشترکہ فوجی تربیتی مشق سوریہ کرن کا پتھورا گڑھ(یوکے) میں آغاز
Posted On:
20 SEP 2021 3:18PM by PIB Delhi
نئی دہلی 20 ستمبر2021: پندرہویں ہند۔نیپال مشترکہ بٹالین سطح کی فوجی تربیتی مشق ’سوریہ کرن‘ آج سے پتھورا گڑھ (یو کے) میں شروع ہوئی اور یہ تین اکتوبر 2021 تک جاری رہے گی۔ مشق کے دوران ہندوستانی فوج اور نیپالی فوج کی ایک ایک انفینٹری بٹالین آپسی کا ررائیوں کے فروغ کے لئے مل کر ٹریننگ لیں گے اور دہشت گردی مخالف کارروائیوں اور آفات کے دوران راحت کی کارروائیوں کے اپنے تجربات سے ایک دوسرے کو آگاہ کریں گے۔
مشق کا آغاز ایک روایتی تقریب کے ساتھ ہوا جس میں دونوں دستوں نے ہندوستانی اور نیپال دھنوں پر ہمقدم ہو کر مارچ کیا۔ لفٹیننٹ جنرل ایس ایس مہل ،جی او سی ، اتربھارت ایریا، نے حاضرین سے خطاب کیا اور دستوں سے تربیت اور آپسی اعتماد بڑھانے پر زور دیا اور اپنی اپنی مہارت اور تجربوں سے ایک دوسرے کو آگاہ کرنے کو کہا۔
اس سے قبل سنیچر کے روز نیپالی فوج کا دستہ پتھورا گڑھ پہنچا اور اسے روایتی فوجی استقبالیہ دیا گیا۔ دونوں افواج کے 650 کے قریب دفاعی اہلکار اس پروگرام میں شرکت کررہے ہیں۔
****
U.No:9188
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1756635)
Visitor Counter : 232