ٹیکسٹائلز کی وزارت

جی ای ایم پورٹل پر 28300 سے زیادہ کاریگروں اور 149422 بنکروں نے رجسٹریشن کرایا


پہل سے تقریباً 35.22 لاکھ بنکروں کام گاروں اور 27 لاکھ دستکار کاریگروں کو بازار تک راست رسائی کےموقع ملیں گے

Posted On: 20 SEP 2021 4:47PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،20ستمبر 2021/بنکروں اور کاریگروں کو بازار تک بہتر رسائی فراہم کرنے کی ایک کوشش کے تحت انہیں جی ای ایم  (گورنمنٹ ای-مارکیٹ پلیس) پورٹل  سے جوڑنے کے لئے ایک مہم شروع کی گئی ہے تاکہ وہ اپنے پروڈکٹس کو سیدھے سرکاری محکموں کو فروخت کرسکیں۔ اس سے بنکروں اور دستکاری میں کام کرنے والے کاریگروں، بنکروں ، انتہائی صنعت سازوں، خواتین ، قبائلی صنعت سازوں  اور سیلف ہیلپ گروپ جیسے ان فروخت کاروں کے گروپوں کی  حصہ داری بڑھے گی ،  جنہیں  سرکاری بازاروں تک پہنچنے میں چیلجنز کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور جو ناکافی  مواقع کے مسئلے سے  لڑتے ہیں۔

 پورٹل پر 30 اگست 2021 تک 28374 کاریگروں اور 149422بنکروں کا رجسٹریشن  ہوچکا تھا۔ جی ای ایم نے جولائی 2020 میں ہینڈلوم  ترقیاتی کمشنر  اور دستکاری ترقیاتی کمشنر کے دفتر کے حکام کی مدد سے بنکروں اور  کاریگروں کا اس پورٹل پر رجسٹریشن اور انہیں  پورٹل سے جوڑنے کی  شروعاتکی تھی۔ ساتھ ہی  56 دستکار خدمت مراکز اور 28 بنکرخدمت مراکز کے حکام کو تربیت دی گئی اور جی ای ایم پورٹل  رجسٹریشن کے عمل میں شامل کیا گیا۔

ہینڈلوم مصنوعات  کے لئے  28 خصوصی پیداوار /مصنوعات زمرے بنائے گئے ہیں۔  ساتھ ہی دستکاری مصنوعات کے لئے 170 کسٹم مصنوعات  زمرے بنائے گئےہیں۔ ہندستانی  ہینڈلوم (https://gem.gov.in/landing/landing/india_handloom)   اور(https://gem.gov.in/india-handicraft  دستکار مصنوعات پیداوار کے لئے ویب بینر اور  بازار پیجز تیار کئے گئے ہیں جن کی مدد سے مختلف سرکاری خریداروں کو ایسے پروڈکسٹس کی سپلائی کرنے میں  اہل کاریکروں، بنکروں، کوآپریٹیو کمیٹیوں، سیلف ہیلپ گروپوں  اور یپداواری کمپنیوں کے ذریعہ   بنائے گئے   اعلی معیار والے دستکاری اور ہینڈلوم مصنوعات کی نمائش  کی جارہی ہے۔

اس قدم سے سرکاری خریداروں کے پاس ہینڈلوم اور دستکار مصنوعات کو بڑھاوا دینے میں مدد ملے گی۔ ساتھ ہی یہ بنکروں اور کاریگروں کو بچولیوں کے بغیر اپنے  پروڈکٹس سیدھے حکومت کو بیچنے کے لئے  بااختیار بنائے گا۔ اس سے ’’آتم نربھر بھارت‘‘ کی تعمیر یقینی بنانے کی سمت میں #مائی ہینڈلوم مائی پرائیڈ #وہکل فار لوکل اور میک ان انڈیا کا جذبہ مستحکم ہوگا۔

اس پہل کا مقصد تقریباً 35.22 لاکھ  ہتھ کرگھا اور 27 لاکھ  دستکار کاریگروں کو  بازار تک راست رسائی کے  موقعے فراہم کرنا ہے  جسے  بچولیوں یا دلالوں کے نظام کو بھی  ختم کیا جاسکے گا۔ جی ای ایم نے ہینڈلوم اوردستکار پروڈکٹس کے لئے خصوصی مصنوعات کے  زمرے بنائے ہیں۔ ساتھ ہی  ہندستان کے ہتھ کرگھا اورہندستانی دستکاری کے لئے خصوصی ویب بینر  اور بازار پیج بنائے  گئے ہیں جن کی مدد  سے مختلف خریداروں کو ایسے پروڈکٹس کی سپلائی کرنے میں اہلکار کاریگروں ، بنکروں ، کوآپریٹیو کمیٹیوں، سیلف ہیلپ گروپس اور  پیداواری کمپنیوں کے ذریعہ  بنائے گئے    اعلی کوالٹی والے دستکار ی اور ہینڈلوم مصنوعات کی نمائش کی جارہی ہے۔

 

ش ح۔ ش ت۔ج

Uno-9196

 



(Release ID: 1756619) Visitor Counter : 168