وزارت دفاع

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے نیماس ٹیمکے ماؤنٹ کن مہم کو جھنڈیدکھا کر روانہ کیا


16 رکنی ٹیم نے کارگل کے نزدیک زانسکار  پہاڑی سلسلے میں 7،077 میٹراونچے  پہاڑ پر کوہ پیمائی کی

Posted On: 20 SEP 2021 3:21PM by PIB Delhi

نئی دہلی:20؍ستمبر2021:

اہم نکات :

  • کل  16 کو ہ پیما – فوج کے 9 جوانوں اور اروناچل پردیش کے ساتھ مقامی نوجوانوں نے  کو ہ پیمائی کی
  • شیرپا اور ماونٹین  گائیڈ کی مدد کے بغیر ہی  ایکسپیڈیشن  مکمل کیا گیا
  • اس طرح کے ایکسپیڈیشن نوجوانوں میں مہم جوئی اور حب الوطنی کے جذبہ کو فروغ دیتے ہیں  : وزیردفاع
  • اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ دفاع اور سیکورٹی کو مضبوط کرنے میں یہ اہم رول ادا کرسکتے ہیں

 

 

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے 20 ستمبر 2021 کو نئی دہلی میںنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ماونٹینئرنگ  اینڈ الائیڈ اسپورٹس (نیماس ) درانگ، اروناچل پردیش کی ایک ٹیم کو ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔ اس ٹیم نے ماونٹ کُن (7077 میٹر ) پر ایک کوہ پیما ئی کی مہم  مکمل کی ہے۔ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائرکٹر کرنل سرفرازسنگھ  کی قیادت میں ٹیم نے نون-کون  پہاڑ  ماسف تک ایکسپیڈیشن  کا اہتمام کیا ، جو کارگل میں واقع زانسکار پہاڑی سلسلہ کا  سب سے اونچا پہاڑ ہے۔

کووڈ19 پابندیوں کے بیچ ناموافق موسم کی صورتحال میں اس کام کو کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے کے لئے نیماس ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیردفاع  نے کہا کہ اس طرح کی مہم نوجوانوں میں شجاعت اور حب الوطنی کے جذبہ  کو فروغ دے گی ۔ انہوں نے زور دیا کہ اس طرح کی مہمات ملک کے دفاع اورسیکیورٹی  کو مضبوط کرنے میں بھی اہم  رول نبھا سکتی ہیں ۔ اس طرح کے انعقاد  کے ذریعے ، ہم سرحدی سیکورٹی اور اس کے چیلنجوں کے بارے میں زیادہ معلومات حاصل کرسکتے ہیں ۔ ہماری فوج نے اس طرح کی  سرگرمیوں کی کافی حوصلہ افزائی کی ہے۔

وزیردفاع نے اس طرح کی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کیے جانے کی  ضرورت پر زور دیا اور ان میں عام لوگوں کی شراکت  داری بڑھانے کیصلاح  دی ، کیونکہیہ سیاحت ، روزگار ، معلومات  حاصل کرنے اور معیشت کو مضبوط بنانے میں اہم رول  ادا کر سکتی ہیں۔ انہوں نے اس طرح کی کوششوں میں حکومت کے ذریعہ ہرممکن مدد  کی بھی یقین دہانی  کرائی۔

جناب راج ناتھ سنگھ نے تینوں شعبوں یعنی زمین ، فضا اور پانی میںمہم جوئی سے متعلق کورسز  میں  تربیت دینے کے لیے نیماس کی  تعریف بھی  کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ انسٹی ٹیوٹ اتحاد اور سلامتی کی جیتی جاگتی  مثال ہے۔ انہوں نے حال ہی میں میانمار ، تھائی لینڈ ، ملائیشیا اور سنگاپور میں ماؤنٹین ٹیرین بائیکنگ  ایکسپیڈیشن  منعقد کرنے کے لئے نیماس کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے انعقاد  سے  نہ صرف کھیل کے جذبہ کو  فروغ  ملتا ہے بلکہ دوست ممالک کے ساتھ  بھارت  کے  رشتوں  کو بھی مضبوطی ملتی ہے ۔ اس موقع پر وزیر دفاع نے ٹیم کے ارکان کو شرکت  کے لئے  سرٹیفکیٹ دیئے اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

یہ مہم 15 جولائی 2021 سے 10 اگست 2021 تک منعقد کی گئی تھی ۔ یہ پہاڑی چوٹی تکنیکیاعتبار  سے انتہائی مشکل ہے اور اس پر چڑھنے میں کئی چیلنجز شامل رہے۔ ٹیم نے شیرپاؤں  اور کوہ پیماؤں کی مدد کے بغیر خود ہی پورا راستہ کھول دیا تھا۔

اس مہم میں 16 کوہ پیما شامل رہے جن میں فوج کے 9 جوان اور اروناچل پردیش کے سات مقامی نوجوان  اس کوہ پیمائی میں شامل تھے۔ یہ کوہ پیمائی کارگل وجے دیوس (26 جولائی) کے موقع پر منعقد  ہوئی جو آزادی کے 75 ویں سال کے موقع پر  ملک بھر میں منائے جارہے 'آزادی کا امرت مہوتسو' کا حصہ تھا۔ اس مہم کا مقصد حب الوطنی ،شجاعت اور مہم جوئی کے جذبے کو  پیدا کرنا اور 'فٹ انڈیا موومنٹ' کو فروغ دینا تھا۔

نیماس وزارت دفاع کی سرپرستی میں کام کرنے والا ایک اہم ماؤنٹینئرنگ انسٹی ٹیوٹ ہے۔ وزیر دفاع اس کے صدر  اور اروناچل پردیش کے وزیر اعلیٰ نائب صدر ہیں۔

************

 

 

ش ح۔ف ا ۔ م  ص

(U: 9194)

 



(Release ID: 1756508) Visitor Counter : 170