اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سیل – وی آئی ایس ایل میں تقریری مقابلہ کے انعقاد کے ساتھ  'آزادی کا امرت مہوتسو'منایا گیا

Posted On: 19 SEP 2021 9:26AM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ 19  ستمبر  'آزادی کا امرت مہوتسو' کے موقع پر ، وزارت اسٹیل کے ماتحت اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لمیٹڈ کی ایک یونٹ ویسویشوریا آئرن اینڈ اسٹیل پلانٹ نے بھدراوتی میں ہائی اسکول کے طلباء کے لیے "ہندوستان کی آزادی کے 75 سال – میرے لیے آزادی کا کیا مطلب ہے؟" کے عنوان سے انگریزی میں ایک تقریری مقابلہ منعقد کیا۔ اس مقابلے میں 15 اسکولوں کے 27 طلبہ نے حصہ لیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/AKAMSAIL19-9-21FATI.JPG

اس پروگرام کا افتتاح چیف جنرل منیجر (آپریشن) جناب کے ایس سریش ،  جنرل منیجر آئی /سی (عملہ و انتظامیہ ) جناب پی پی چکرورتی ، ایس اے وی انگلش ہائی ا سکول کے پرنسپل جناب بی این گیریش نے کیا۔ دریں اثناء مقابلے میں شرکت کرنے والوں کا ایک نمائندہ  اور طلباء کا ایک نمائندہ بھی موجود تھا۔ اختتام پر محترمہ انچارا اور ان کی ٹیم نے ایک خوبصورت سنگیت سے بھرپور پروگرام پیش کیا۔

یہ پروگرام مشترکہ طور پروی آئی ایس ایل اور ایس اے وی گروپ آف انسٹی ٹیوشن کے ذریعہ منعقد کیا گیا تھا اور اسے وی آئی ایس ایل  کے شعبہ تعلقات عامہ کے تعاون سے منعقد کیا گیا تھا۔  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-9154

 


(Release ID: 1756226) Visitor Counter : 369