دیہی ترقیات کی وزارت

دین دیال انتودیہ یوجنا (ڈی اے وائی ) – قومی دیہی روزگار مشن (این آر ایل ایم) نے چوتھا قومی تغذیہ ماہ ، 2021 منایا ڈی اے وائی – این آر ایل ایم نے خوراک ، غذائیت ، صحت ، اور واش(ایف این ایچ ڈبلیو)سے متعلق مداخلتوں پر عمل درآمد کی پہل کی


ریاستی دیہی روزگارمشن ،پوشن ریلیوں ،پوشن سنکلپ، پوشن رنگولیوں ، یوگا سیشن، بیداری اجلاسوں ، پوشن باغات کو فروغ دینے کے ذریعہ پوشن ماہ منارہی ہیں

Posted On: 18 SEP 2021 11:35AM by PIB Delhi

 

نئی دہلی۔ 18  ستمبر  پوشن ماہ کے حصے کے طور پر ، دیہی ترقی کی وزارت کے تحت دین دیال انتودیہ یوجنا (ڈی اے وائی) – قومی دیہی روزگار مشن (این آر ایل ایم) نے سیلف ہیلپ گروپ کے ارکان اور ان کے خاندان کے افراد کے درمیان تجویز کردہ طریقوں کو اپنانے کے لیے رویے میں تبدیلی لانے کی حوصلہ افزائی کے لیے منتخب مقامات پر خوراک ، غذائیت ، صحت اورواش (ڈبلیو اے ایس ایچ) سے متعلق مداخلتوں پر عمل در آمد کی پہل کی ہے۔وزارت نے پوشن ابھیان کے تحت خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت کے ساتھ شراکت داری کر رہی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001VMRQ.jpg

ایچ پی ایس آر ایل ایم کے ارکان نے چوتھا قومی تغذیہ ماہ منارہے ہیں ۔ تقریب کے دوران ، ایس ایچ جی کے اراکین نے غذائی تنوع کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا اور مقامی طور پر اگائے گئے پھلوں اور سبزیوں کے استعمال پر زور دیا۔

مجموعی تغذیہ مہم کے لیے وزیر اعظم کی نہایت اہم اسکیم کے تحت ، ہر سال ستمبر کے مہینے کو قومی تغذیہ ماہ کے طور پر مقرر کیا جاتا ہے تاکہ نوعمروں ، حاملہ اور دودھ پلانے والی ماؤں نیز  بچوں میں غذائی قلت  سے نمٹنے کے لیے ہم آہنگی اور رویوں میں تبدیلی کی سرگرمیوں کو مضبوط بنایا جا سکے۔

اس سال قومی تغذیہ  ماہ کے لیے ، چار موضوعات ، ہر ہفتہ کے لیے ایک موضوع  کی شناخت کی گئی ہے اور وہ ہیں (i) 'پوشن واٹیکا' کے طور پر پودے لگانے کی سرگرمی ، (ii) غذائیت کے لیے یوگا اور آیوش ، (iii)زیادہ بوجھ والے اضلاع کے آنگن واڑی سے مستفید ہونے والوں کے درمیان 'علاقائی غذائیت کٹ' کی تقسیم اور (iv) ایس اے ایم بچوں کی شناخت اور غذائیت سے بھرپور خوراک کی تقسیم۔ ان موضوعات کے ساتھ ساتھ، وزارت نے ریاستی دیہی  روزگار مشن(ایس آر ایل ایل) کو آنے والے تہواروں کے موسم کے پیش نظر کووڈ – 19 کے مناسب رویوں کا اعادہ کرنے ، ایس ایچ جی کے ارکان اور ان کے خاندان کے افراد کے درمیان کووڈ – 19 ٹیکہ کاری کو فروغ  دینے، صحت  سے متعلق رویوں اوردفاعی نظام  کو مضبوط کرنے ، موٹے اناج سمیت غذائی تنوع اور روایتی کھانوں کو فروغ دینے اور مورنگا درخت لگانے پر توجہ مبذول کرنے کے ساتھ غذائی باغات کو فروغ دینے کی بھی تجویز پیش کی ہے۔ دیہی ترقی کی وزارت کے ذریعہ اس سلسلے میں ایس آر ایل ایم کو ایک ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0022W6D.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003IZYW.jpg

 

 

 

 

 

 

 

 

آندھرا پردیش ایس آر ایل ایم کی جانب سے نوعمروں کے لیے ریلی اور بیداری مہم۔  نوعمر لڑکیوں کے ساتھ ملاقاتیں منعقد کی گئیں تاکہ انہیں نوعمروں کی صحت ، غذائیت ، ماہواری اور ذاتی حفظان صحت سے متعلق مسائل پر جانکاری دی جا سکے۔

ریاستی دیہی روزگار کے مشن کو منصوبہ بندی اور رابطہ کاری کے اجلاس میں شرکت کرنے ، ایس ایچ جی اور ان فیڈریشن کے اجلاس میں شناخت شدہ مسائل پر تبادلہ خیال کرنے ، کمیونٹی پر مبنی تقریبات جیسے مقابلہ ، روایتی فوڈ فیسٹول ، مقامی طور پر دستیاب غذائیت سے بھرپور غذائیں ریلیاں ، غذائیت سے متعلق رنگولیاں ، پوسٹر ، ایس ایچ جی ممبران کے گھروں میں غذائیت کے باغات کو فروغ دینے کے ساتھ غذائیت کے باغات اور مورنگا کے پودے لگانے اور غذائی تنوع کے فوائد  کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے ، محکمہ صحت کے ساتھ مل کر ایس ایچ جی کے ارکان اور ان کے خاندان کے افراد کے لیے ٹیکہ کاری مہم کا انعقاد کرنے ، ٹکنالوجی پلیٹ فارموں یعنی ویبنار، واٹس ایپ گروپوں، آن لائن مباحثہ وغیرہ کا استعمال کرتے ہوئے اہم پیغامات کی نشر و اشاعت کرنے اور تغذیہ ماہ کی سرگرمیوں کے کیلنڈر کے مطابق شعبہ خواتین اور بچوں کی ترقی  کا  محکمہ ، صحت اور دیگر محکموں کے زیر اہتمام تقریبات میں شرکت کرنے کے لیے خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت کے ساتھ تعاون کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004P4XX.jpg

آسام کے ایس آر ایل ایم میں بچوں کے ساتھ یوگا کی نشست

تغذیہ ماہ کے لیے منصوبہ بندی اور تیاریوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے دیہی ترقی کی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری کی زیر صدارت 4 ستمبر 2021 کو تمام ایس آر ایل ایم کے ساتھ ایک ویڈیو کانفرنسنگ کا انعقاد کیا گیا۔ تمام ایس آر ایل ایم نے جوش و خروش سے اس میں شرکت کی اور اپنے اپنے منصوبے پیش کیے۔تمام  ایس آر ایل ایم کے ذریعہ ضلع اور بلاک کی سطحوں پر لائحہ عمل تیارکر لیا گیا ہے  اور رہنماخطوط فراہم کرائے گئے ہیں۔ ایس آر ایل ایم سے میدان میں سرگرمیوں کا انعقاد کرنے کے دوران کووڈ – 19 پروٹوکول پر عمل کرنے کی بھی درخواست کی گئی ہے ۔

وزیر اعظم نے گزشتہ ماہ ایس ایچ جی کے ارکان کے ساتھ ملاقات کی اور انہیں صحت ، غذائیت اور واش سمیت سماجی ترقی کے مسائل پر آگاہی پیدا کرنے پر آزادی کی 75 ویں سالگرہ منانے کے لیے 75 گھنٹے  گزارنے کا مشورہ دیا ۔ ایس آر ایل ایم کو اسی کے مطابق جاری تغذیہ ماہ کے دوران آگاہی پیدا کرنے کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے منصوبہ بندی کرنے اور ایس ایچ جی اراکین کے ساتھ تعاون کرنے کا مشورہ بھی دیا گیا ہ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005345H.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006PEMA.jpg

 

 

 

 

 

 

 

 

پوشن رنگولی- کرناٹک                                          پوشن رنگولی- اتر پردیش

ریاستی دیہی روزگار کے مشن نے تغذیہ ماہ منانے اور تغذیہ ریلی ، تغذیہ سنکلپ ، تغذیہ رنگولی ، یوگاکی نشستوں کا انعقاد کرنے  ، بیداری اجلاس  اور تغذیہ باغات کو فروغ دینے  جیسی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-9135



(Release ID: 1756110) Visitor Counter : 198