الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
مائی گوونے ہندوستانی اسٹارٹ اپس اور ٹیک صنعتکاروں کے لئے پلینیٹیریم انوویشن چیلنج کا آغاز کیا
رجسٹریشن دس اکتوبر 2021 تک جاری رہے گا
پہلے اور دوسرے فاتح کو بالترتیب پانچ لاکھ روپے اور تین لاکھ روپے کے نقد انعامات دیئے جائیں گے
Posted On:
17 SEP 2021 1:54PM by PIB Delhi
نئی دہلی 17 ستمبر 2021: الیکٹرونکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت کے تحت مائی گوو انڈیا نے ہندوستان اسٹارٹ اپس اور ٹیک صنعت کاروں کے لئے گزشتہ ہفتے پلینیٹیریم انوویشن چیلنج کا آغاز کیا۔ چیلنج کا مقصد ٹیک فرموں اور ہندوستان کے باہر قائم اسٹارٹ اپس کویکجا کرکے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ایک دیسی پلینیٹیریم سسٹم سوفٹ ویئر پر کام کیا جاسکے۔
چندریان کی لانچوں سے حوصلہ پاکر خلائی تحقیق کی ہندوستانی تنظیم نے مائی گوو کے اشتراک سے اسرو کوئز مقابلہ 2019 کا اہتمام کیا جہاں متعدد اسکولوں ، والدین اور سرگرم سرپرستوں نے عملی طور پر حصہ لے کر اسے کامیاب بنایا۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ملک بھر سے کوئز جیتنے والوں کے ہمراہ اسرو کنٹرول روم سے چندریان 2 کے چاند پر اترنے کا نظارہ کیا ۔ وزیر اعظم نے اسرو کے سائنسدانوں سے کہا’’ہم کامیاب ہوں گے، کوئی ہندوستان کو نہیں روک سکتا‘‘۔
اسرو کوئز کی ہی طرز پر مائی گوو انڈیا نے گیارہ ستمبر 2021 کو پلینیٹیریم انوویشن چیلنج کا آغاز کیا۔ دس اکتوبر 2021 تک رجسٹریشن کھلا ہے ۔
چیلنج نے اسٹارٹ اپس اور ٹیک صنعت کاروں سے ہمارے پلینیٹیریم کے لئے جدید ترین ٹیکنالوجی تیار کرنے کے لئے درخواستیں مانگی ہیں۔ ہندوستان میں پلینیٹیریم کے لئے یہ اچھا موقع ہے کہ ٹیکنالوجیوں کو بروئے کار لائیں ۔ خاص طور سے چھوٹے شہریوں اور دیہی علاقوں میں میڈ ان انڈیا کا فروغ ہوسکے۔
انوویشن چیلنج پلینیٹیریم ٹیکنالوجی کے تمام ڈومین کے ماہرین کے لئے کھلا ہے۔ https://innovateindia.mygov.in/
درخواست گزاروں میں اسٹارٹ اپس ، ہندوستانی قانونی ادارے، حتی کہ افراد (یا ٹیمیں) شامل ہوسکتے ہیں جو اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔درخواست گزاروں کو مختلف پیمانوں پر جانچا جائے گا۔ ایک بڑی جیوری درخواست گزاروں کی جانچ پڑتال کرے گی اور ان کی صلاحتیوں کے مختلف پہلوؤں پر غور کیا جائے گا۔
مقابلے کے تحت پہلے فاتح، دوسرے فاتح اور تیسرے فاتح کو پانچ لاکھ روپے ، تین لاکھ روپے اور دو لاکھ روپے کا نقد انعام دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ مقابلہ جیتنے والوں اور شامل ہونے والوں کو اس میدان کے لوگوں سے ملنے کا موقع ملے گا اور ایکوسسٹم میں جدید ترین پیش رفت کے بارے میں سمجھنے کا بھی موقع ملے گا۔
پلینیٹیریم چیلنج آتم نربھر بھارت کے وسیع سائے تلے ملک کی ترقی پسندانہ ڈیجیٹل کایا پلٹ کے مقاصد سے قطعی طور پر ہم آہنگ ہے۔
****
U.No: 9109
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1755882)
Visitor Counter : 248