وزارت دفاع
چیف آف ایئر اسٹاف نے سینٹرل ایئر کمانڈ کے ہیڈ کوارٹرس کا دورہ کیا
Posted On:
17 SEP 2021 10:01AM by PIB Delhi
ایئر چیف مارشل آر کے ایس بھدوریہ پی وی ایس ایم ، اے وی ایس ایم، وی ایم، اے ڈی سی، چیف آف دی ایئر اسٹاف (سی اے ایس) نے سینٹرل ایئر کمانڈ (سی اے سی) پریاگ راج کے ہیڈ کوارٹرس کا 16 ستمبر 2021 کو ، اُس کے سالانہ کمانڈرس کانفرنس میں شرکت کرنے کی غرض سے دورہ کیا۔ فضائیہ کے چیف کا استقبال ایئر مارشل آر جے ڈَک ورتھ، اے وی ایس ایم، وی ایس ایم، ایئر آفیسر کمانڈنگ ان چیف (اے او سی – اِن – سی) سینٹر ایئر کمانڈ کے ذریعہ کیا گیا۔ کمانڈ ہیڈ کوارٹرس پر پہنچنے کے بعد فضائیہ کے چیف کو رسمی گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
کمانڈروں سے اپنے خطاب کے دوران ، فضائیہ کے سربراہ نے کارروائیوں کی تیاری کے لئے تنقیدی تجزیئے ، دیکھ بھال کے طور طریقوں پر توجہ رکھنے اور جسمانی اور سائبر سکیورٹی کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کمانڈروں کو ہدایت دی کہ وہ تمام پلیٹ فارموں کی تیاری کو یقینی بنائیں اور اسلحہ جاتی نظام اور اثاثوں کی اعلی ترین سطح پر دیکھ بھال کی جائے۔ فضائیہ کے چیف نے حالیہ سیلاب سے بچاؤ کے کاموں اور شہری انتظامیہ کی مدد کرنے کے لئے سینٹرل ایئر کمانڈ کی ستائش کی۔
فضائیہ چیف نے ایک محفوظ فعال پروازوں کے ماحول کو یقینی بنانے کی سمت میں اپنی کوششیں جاری رکھنے کے لئے کمانڈروں کو تاکید کی اور اختراع ، خود اعتمادی اور دیسی طور طریقوں کا اپناتے ہوئے ہندوستانی فضائیہ کی جنگی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- س ب- ق ر)
U-9091
(Release ID: 1755645)