وزارت دفاع
وزارت دفاع نے این سی سی کے جامع طور پر جائزے کے لئے ماہرین کی اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی
Posted On:
16 SEP 2021 3:14PM by PIB Delhi
اہم سرخیاں:
- یہ کمیٹی تعمیر قوم کے لئے مؤثر انداز میں تعاون پیش کرنے کے سلسلے میں این سی سی کیڈٹس کو بااختیار بنانے کے لئے اقدامات تجویز کرے گی۔
- یہ کمیٹی تنظیم کی فلاح و بہبود کے لئے این سی سی کے سابق طلبا کی سودمند سرگرمیوں کے لئے طریقہ کار تجویز کرے گی۔
- این سی سی کے نصاب میں شمولیت کے لئے نوجوانوں کی یکساں بین الاقوامی تنظیموں کے ذریعہ اپنائے جانے والے بہترین طور طریقے تجویز کرے گی۔
- سابق رکن پارلیمنٹ جناب بیجینت پانڈا اس کمیٹی کے چیئرپرسن ہوں گے؛ کرکٹر ایم ایس دھونی، مہیندرا گروپ کے چیئرمین آنند مہیندرا اس کے ممبران میں شامل ہوں گے۔
وزارت دفاع نے سابق رکن پارلیمنٹ جناب بیجینت پانڈا کی چیئرمین شپ میں ، قومی کیڈٹ کور (این سی سی) کے جامع جائزے کے لئے ماہرین کی ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی ہے جس کا مقصد تبدیل شدہ دور میں این سی سی کو مزید بامعنی بنانا ہے۔ یہ کمیٹی ایسے اقدامات تجویز کرے گی جو مختلف شعبوں میں تعمیر قوم اور ملک کی ترقیاتی کوششوں کے لئے مزید مؤثر انداز میں تعاون پیش کرنے کی غرض سے این سی سی کیٹڈس کو بااختیار بنا سکتے ہیں؛ یہ کمیٹی تنظیم کی مجموعی فلاح و بہبود کے لئے این سی سی کے سابق طلباء کی سود مند سرگرمیوں کے لئے اقدامات تجویز کرے گی اور این سی سی کے نصاب میں نوجوانوں کی یکساں بین الاقوامی تنظیموں کے ذریعہ اپنائے جانے والے بہترین طور طریقوں کا مطالعہ / تجویز پیش کرے گی۔
اس کمیٹی کے اراکین مندرجہ ذیل ہیں:
|
جناب بیجینت پانڈا، سابق رکن پارلیمنٹ
|
چیئرپرسن
|
|
کرنل (ریٹائرڈ) راجیہ وردھن سنگھ راٹھور، رکن پارلیمنٹ
|
رکن
|
|
جناب ونے سہسربدھے، رکن پارلیمنٹ
|
رکن
|
|
جناب آنند مہیندرا، چیئرمین، مہیندرا گروپ
|
رکن
|
|
جناب مہیندر سنگھ دھونی، کرکٹر
|
رکن
|
|
جناب سنجیو سانیال، پرنسپل اکنامک ایڈوائزر، وزارت خزانہ
|
رکن
|
|
پروفیسر نجمہ اختر، وائس چانسلر، جامعہ ملیہ اسلامیہ
|
رکن
|
|
پروفیسر واسودھا کامت، سابق وی سی، ایس این ڈی ٹی ویمنس یونیورسٹی
|
رکن
|
|
جناب مکل کانتکر، نیشنل آرگنائزنگ سکریٹری، بھارتیہ شکشن منڈل
|
رکن
|
|
میجر جنرل آلوک راج (ریٹائرڈ)
|
رکن
|
|
جناب ملند کامبلے، چیئرمین، ڈی آئی سی سی آئی
|
رکن
|
|
جناب رتوراج سنہا، ایم ڈی، ایس آئی ایس انڈیا لمیٹڈ
|
رکن
|
|
محترمہ ویدیکا بھنڈارکر، چیف آپریٹنگ آفیسر، Water.org
|
رکن
|
|
جناب آنند شاہ، سی ای او ، ڈاٹا بک
|
رکن
|
|
جناب مینک تیواری، جے ایس (ٹی آر جی)، ڈی او ڈی
|
رکن سکریٹری
|
این سی سی ایک ایسی سب سے بڑی باوردی تنظیم ہے جس کا مقصد نوجوان شہریوں میں، بے لوث خدمات پیش کرنے کے لئے کردار، نظم و ضبط، ایک جمہوری نقطہ نظر اور نظریات پیدا کرنا ہے۔ اس کے علاوہ اس تنظیم کا مقصد زندگی کے تمام تر شعبوں میں قائدانہ خصوصیات کے حامل منظم، تربیت یافتہ اور حوصلہ افزا نوجوانوں کی ایک جماعت تیار کرنا بھی ہے۔
*******
ش ح ۔ ا ب ن۔ س ا
U-9071
(Release ID: 1755516)
Visitor Counter : 263