وزارت دفاع
ہندوستانی فوجی دستے نے ایکسرسائز SCO پیس فُل مشن 2021 کے چھٹے ایڈیشن میں حصہ لیا
Posted On:
15 SEP 2021 2:01PM by PIB Delhi
نئی دہلی 15 ستمبر2021: مشترکہ دہشت گردی مخالف مشق پیس فُل مشن ایک کثیر فریقی مشن ہے جو شنگھائی کو آپریشن آرگنائزیشن (SCO) کے رکن ملکوں کے مابین فوج ڈپلومیسی کے حصہ کے طور پر دو سال میں ایک مرتبہ ہوتی ہے۔ اس مشق کا چھٹا ایڈیشن ’’پیس فُل مشن‘‘تیرہ سے 25 ستمبر 2021 تک روس کی میزبانی میں جنوب مغربی روس کے اورن برگ خطے میں جاری ہے۔ مشق کا مقصد SCO رکن ملکوں کے مابین قریبی تعلقات فروغ دینا اور فوجی لیڈروں کی کثیر ملکی فوجی دستوں کی کمان سنبھالنے کی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے۔
ہندوستانی فوج دستے میں تمام مشترکہ فورسز کے 200 اہلکارشامل ہیں جن میں سے 38 اہلکار کو دو آئی ایل -76 طیارے مشق کے مقام پر لے کر گئے۔ ان کی روانگی سے قبل دستے میں شامل فوجیوں نے جنوب مغربی کمان کے زیر اہتمام تربیت اور تیاریاں کیں۔
اس مشق سے SCO ممالک کی مسلح افواج کے مابین ایک دوسرے کے تجربات سے واقفیت بڑھے گی۔ اس مشق کے ذریعہ SCOممالک کی افواج کو ایک کثیر ملکی اور مشترکہ ماحول میں شہری منظرنامے کے ساتھ دہشت گردی مخالف کارروائیوں میں ٹریننگ حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔ مشق کے عمل میں پیشہ ورانہ رابطے، ڈرل اور طریقہ کار کی باہمی سمجھ، مشترکہ کمان اور کنٹرول ڈھانچے کی تشکیل اور دہشت گردی کے خطروں کا خاتمہ کرنے کی جانب پیشقدمی ہوسکے گی۔
ایکسرسائز پیس فُل مشن 2021 فوجی رابطوں اور دہشت گردی کے خلاف عالمی تعاون واشتراک کے ضمن میں ایک اہم پروگرام ہے۔
****
U.No: 9029
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1755315)
Visitor Counter : 225