امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی کابینہ نے آفات کے خطرے کو کم کرنے اور بندوبست کے شعبے میں تعاون کے لئے بھارت اور اٹلی   جمہوریاؤں  کے  مابین مفاہمتی قرارداد کو منظوری دی

Posted On: 15 SEP 2021 4:03PM by PIB Delhi

 

وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں کابینہ کو قومی آفات بندوبست اتھارٹی (این ڈی ایم اے) اور جمہوریہ اٹلی کے ڈپارٹمنٹ آف سول پروٹیکشن آف دی پریزیڈنسی آف دی کونسل آف منسٹرس کے درمیان ہوئے آفات کے خطرے کو کم کرنے اور بندوبست کے شعبے میں تعاون سے متعلق مفاہمتی قراردادسے باخبر کرایا گیا۔

فوائد :

آفات کے خطرے کو کم کرنے اور بندوبست کے شعبے میں تعاون سے متعلق مفاہمتی قرارداد پر بھارت کی طرف سے این ڈی ایم اے اور جمہوریہ اٹلی کے ڈپارٹمنٹ آف سول پروٹیکشن آف دی پریزیڈنسی آف دی کونسل آف منسٹرس نے دستخط کئے تھے۔

اس مفاہمتی قرارداد کے تحت ایک ایسا نظام بنایا جائے گا ، جس سے بھارت اور اٹلی دونوں کو فائدہ ہوگا۔ اس کے تحت دونوں ملکوں کو ایک دوسرے  کے آفات کے بندوبست کے نظام سے فائدہ ہوگا اور آفات کے بندوبست کے شعبے میں تیاری ، ردعمل اور صلاحیت سازی کے شعبوں کو مضبوط کرنے میں مدد ملے گی۔

قومی آفات بندوبست اتھارٹی (این ڈی ایم اے ) اور جمہوریہ اٹلی کے ڈپارٹمنٹ آف سول پروٹیکشن آف دی پریزیڈنسی آف دی کونسل آف منسٹرس کے مابین آفات کے خطرے کو کم کرنے اور بندوبست کے شعبے میں تعاون سے متعلق مفاہمتی قرارداد پر جون 2021  میں  دستخط کئے گئے تھے۔

 

************

ش ح۔ف ا ۔ م  ص

(U: 9024)


(Release ID: 1755173) Visitor Counter : 145