وزارت آیوش
محفوظ اور معیاری اے ایس یو اور ایچ دواؤں کے متعلق عالمی برادری میں اعتماد پیدا کرنے کے لئے اشتراک
ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے بھارت کے پی سی آئی ایم اور ایچ نے امریکی ہربل فارما کوپیا کے ساتھ ہاتھ ملایا، مفاہمت نامہ پر دستخط کیا
Posted On:
15 SEP 2021 10:38AM by PIB Delhi
نئی دہلی،15 ؍ستمبر : وزارت آیوش نے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے عالمی سطح پر آیورویدک اور دیگر ہندوستانی روایتی دواؤں کو مضبوطی اور معیار عطا کرنے ، اور اُن کی بر آمدات کے امکانات میں اضافہ کرنے کے لئے، خاص کر امریکی بازار میں ، راہ ہموار کی ہے۔ یہ 13 ستمبر 2021 کو فارما کوپیا کمیشن فار انڈین میڈیسن اینڈ ہومیوپیتھی (پی سی آئی ایم اور ایچ) اور امریکی ہربل فارمو کوپیا ، یو ایس اے کے درمیان مفاہمت نامہ پر دستخط کرنے کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔
مفاہمت نامہ پر ورچوئل طریقے سے دستخط کیا گیا اور وزارت آیوش نے معیار اور باہمی فائدے کی بنیاد پر دونوں ممالک کے درمیان آیوروید اور دیگر ہندوستانی روایتی طریقہ علاج کے میدان میں معیاروں کو مضبوطی فراہم کرنے، فروغ دینے اور ترقی کے مخصوص مقصد کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ مفاہمت نامہ کیا ہے۔
اس اشتراک سے اے ایس یو اور ایچ (آیوروید ، سدھ، یونانی اور ہومیوپیتھی )دواؤں کی ممکنہ بر آمدات کو بڑھانے میں کافی مدد ملے گی۔ اس مفاہمت نامہ کے تحت روایتی دواؤں کے شعبے میں اشتراک کے لئے مونو گراف اور دیگر سرگرمیاں تیار کرنے کے ساتھ ساتھ ایکشن پلان بنانے کے لئے ایک جوائنٹ کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔
وزارت کا ماننا ہے کہ یہ مفاہمت نامہ اے ایس یو اور ایچ دواؤں کے تحفظ کے بارے میں عالمی برادری میں اعتماد پیدا کرے گا۔ اس پارٹنر شپ کا ایک بڑا نتیجہ یہ ہوگا کہ پی سی آئی ایم اور ایچ اور اے ایچ پی ، امریکہ میں آیوروید کی مصنوعات ؍ دواؤں کے ہربل بازار کو درپیش متعدد چیلنجز کی شناخت کرنے کے لئے مل کر کام کریں گے۔ اس کے نتیجے میں امریکہ میں ہربل دوائیں تیار کرنے والوں کے ذریعے اس اشتراک کے لئے تیار کئے گئے آیوروید کے معیاروں کو اپنانے میں مدد ملے گی۔ اسے ایک بڑا قدم کہا جاسکتا ہے اور اس کی وجہ سے امریکہ میں اے ایس یو اور ایچ مصنوعات ؍ دواؤں کے بازار کو منظوری فراہم کرنے میں آیوروید کے معیاروں کو اپنانے کے لئے راستہ ہموار ہوگا۔
آیوروید اور دیگر ہندوستانی روایتی ادویاتی مصنوعات اور ہربل مصنوعات کا مونو گراف تیار کرنا ، فریقوں کے درمیان مفاہمت کے ساتھ مونو گراف تیار کرنے کے لئے تکنیکی ڈیٹا کا تبادلہ ، ٹریننگ اور صلاحیت سازی ، ہربیریم کے نمونے اور بوٹینیکل ریفرنس سیمپل کا تبادلہ اور فائٹو کیمیکل حوالہ جاتی معیار بھی اس مفاہمت نامہ کا حصہ ہیں۔ آیور وید اور دیگر ہندوستانی روایتی ادویاتی مصنوعات ؍ دواؤں اور ہربل مصنوعات کا ڈیجیٹل ڈیٹا بیس تیار کرنے اور آیور وید اور دیگر ہندوستانی روایتی دواؤں کے استعمال میں دواؤں ؍ مصنوعات کے بہتر معیارات کو فروغ دینے کے لئے اشتراک کے مزید شعبوں کی شناخت کرنے کو لے کر بھی اتفاق ہوا ہے۔
بھارت اور امریکہ کے درمیان یہ مفاہمت نامہ وقت پر اٹھایا گیا ایک اہم قدم ہے، جس سے وزارت آیوش کو ملک میں اور عالمی سطح پر آیور وید اور دیگر ہندوستانی روایتی ادویاتی مصنوعات کے معیار کو مضبوط کرنے میں مزید مدد ملے گی۔ آیوروید اور آیوش کی دیگر دواؤں میں طرز زندگی سے متعلق خرابیوں کو دور کرنے کی بے پناہ صلاحیت ہے۔ ان خرابیوں کی وجہ سے موجودہ صدی میں کافی لوگوں کی موت ہورہی ہے۔
مزید برآں موجودہ بیماریوں سے لڑنے میں جسم کی قوت مدافعت کو بڑھانے میں اے ایس یو اور ایچ دواؤں کا رول ثبوت پر مبنی اور قابل تعریف ہے۔ ہندوستان کو اس بات پر فخر حاصل ہے کہ اس کے پاس روایتی حفظان صحت کے نظام کا سب سے بڑا نیٹ ورک ہے، جسے بڑے پیمانے پر قبولیت حاصل ہے، کیونکہ یہ قابل رسا، سستا ، محفوظ اور لوگوں کے لئے بھروسہ مند ہے۔ وزارت آیوش کو یہ ذمہ داری دی گئی ہے کہ وہ اسے عالمی سطح پر قبولیت فراہم کرنے کے لئے اس سسٹم کو فروغ دے اور اس کی تشہیر کرے۔
اس مفاہمت نامہ کے ذریعے دونوں ہی شراکت دار آیور وید اور دیگر ہندوستانی روایتی ادویاتی مصنوعات کے معیار اور تحفظ کو یقینی بنانے میں معیار کے رول کو تسلیم کرنے کی کوشش کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ روایتی ؍ ہربل دواؤں اور اُن کی مصنوعات کے معیار کے تئیں بیداری اور تفہیم میں اضافہ کو بھی یقینی بنائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ق ت۔ ق ر
U-9005
(Release ID: 1754982)
Visitor Counter : 247